رمضان میں عوام کو ریلیف کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سخت احکامات، ذخیرہ اندوزی روکنے کی ہدایت

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی صدارت میں رمضان المبارک کے انتظامات اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں اشیائے خورونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی، پرائس کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اجرا: ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیے جائیں گے، وزیراعظم

وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ رمضان میں عوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کیا جائے اور قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں ںے کہاکہ ذخیرہ اندوزی اور خودساختہ نرخ قبول نہیں ہوں گے، اور سخت کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے فوڈ سیفٹی اور صاف خوراک کی فراہمی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔

اجلاس میں ہر ضلع میں احساس رمضان دسترخوان قائم کرنے کی ہدایات دی گئیں جبکہ صوبے کے تمام انٹری پوائنٹس پر مسافروں کے لیے بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

’یتیم خانوں، دارالامان اور پناہ گاہوں میں سحری و افطاری کے لیے معیاری خوراک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔‘

انہوں نے کہاکہ احساس رمضان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کو 12 ہزار 500 روپے دیے جا رہے ہیں، اور رمضان کے آٹھویں روزے تک پیکج کی تقسیم مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یتیموں، بیواؤں، مساکین اور خصوصی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ رمضان میں تمام سرکاری اسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ روزے کی حالت میں کسی مریض کو علاج کے لیے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود رمضان المبارک میں انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں 146 پرائس مانیٹرنگ ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں اور 161 اضافی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا رمضان ریلیف پیکیج، کون حاصل کرسکتا ہے، کیسے اپلائی کرنا ہے؟

’دیہی علاقوں میں پرائس مانیٹرنگ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لیے اضافی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی، اور سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کے عمل کی تصاویر اور جی آئی ایس کوآرڈینیٹس کی اپلوڈنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔‘

ڈپٹی کمشنرز کو ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو ہر سطح پر آسانیاں فراہم کی جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے بارے میں سب سے بڑا غلط فہمی کیا ہے؟

غزہ کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کو تیار ہیں، ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان

اگلے 12 سے 18 ماہ میں لاکھوں ملازمین اپنی نوکریوں سے محروم ہو سکتے ہیں

وزیراعظم کا دورۂ امریکا: عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال

سپریم کورٹ: سروس میٹر کیس میں وفاقی حکومت کی اپیل خارج، تاخیر معاف کرنے کی استدعا مسترد

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ