وزیر اعظم کا رمضان ریلیف پیکیج، کون حاصل کرسکتا ہے، کیسے اپلائی کرنا ہے؟

منگل 4 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے مستحق شہریوں کے لیے ’رمضان ریلیف پیکج‘ کا اعلان کردیا ہے جس کے لیے 20 ارب روپے بھی مختص کیے گئے ہیں۔

اس خصوصی پیکج کے تحت ملک بھر میں 40 لاکھ مستحق گھرانوں کو فی خاندان 5، 5 ہزار روپے جبکہ اشیائے ضروریات پر خصوصی رعایت دی جائے گی، جس سے 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم نے 20 ارب روپے مالیت کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے

اس پروگرام میں رجسٹرڈ ہونے کے لیے 3 بنیادی شرائط رکھی گئی ہیں جن میں کسی شہری کا نیشنل سوشو اکنامک رجسٹری،  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کے تحت رجسٹرڈ ہونا، کسی اور سرکاری ادارے کے ریلیف پروگرام کا حصہ نہ ہونا اور قومی شناختی کارڈ کے حامل ہونا شامل ہیں۔

اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے مستحق شہری اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر، 9999 یا 8070 پر بذریعہ ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔ ایس ایم ایس کے جواب میں انہیں پروگرام کے لیے اہلیت اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم غریب عوام کو رمضان پیکج میں کیا کیا ریلیف دیں گے؟

اس کے علاوہ، شہری پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (پی ایس ای آر) کے پورٹل پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر درج کرکے اس پروگرام کے لیے اپنے نام کا اندراج کراسکتے ہیں۔

اہلیت ثابت ہونے پر رقم بینک اکاؤنٹ یا موبائل والٹ جیسے ایزی پیسہ یا جیز کیش کے ذریعے شہریوں کو منتقل کی جائے گی۔

اس کے علاوہ بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے دفاتر سے یہ  کیش رقم وصول کی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز