اسرائیلی فیصلہ غیر قانونی بستیوں کی توسیع اور فلسطینی حقوق پر حملہ ہے، 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ اعلامیہ

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب سمیت 8 اسلامی ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کی زمینوں کو ریاستی اراضی قرار دینے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں 8 اسلامی ممالک سعودی عرب، اردن، یو اے ای، قطر، انڈونیشیا، پاکستان، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے مغربی کنارا ضم کیا تو امریکی حمایت کھو بیٹھے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کا یہ اقدام 1967 کے بعد پہلی بار مقبوضہ مغربی کنارے کی زمینوں کی رجسٹریشن اور ملکیت کے تصفیے کی منظوری دینے کے مترادف ہے، اور یہ غیر قانونی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فیصلہ غیر قانونی بستیوں کی توسیع، زمینوں پر قبضے، اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کنٹرول مضبوط کرنے کی سنگین کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے متنازع توسیعی منصوبہ منظور کرلیا، فلسطینی ریاست کی سوچ ہی کو’مٹانے ‘ کا اعلان

مشترکہ بیان کے مطابق اسرائیلی اقدام فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام دو ریاستی حل کے حصول میں رکاوٹ ہے اور خطے میں منصفانہ اور پائیدار امن کے امکانات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟