سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک غیر معمولی تیزی دیکھی گئی، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس نے تاریخ کے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دیے۔ عالمی سطح پر کشیدگی میں کمی اور خاص طور پر مشرق وسطیٰ جنگ بندی کی خبروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ہمالیہ جیسی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

آج کی مارکیٹ صورتحال

پاکستان اسٹاک ایکسچیبج میں ٹریڈنگ کا اختتام تاریخی سطح پر ہوا، انڈیکس کے سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے تین نئے ریکارڈز بناڈالے، اور اسٹاک سرمایہ کاروں نے ایک ہی روز میں ایک ہزار ارب روپے سے زیادہ منافع کما لیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی کوششوں سے امریکا ایران جنگ بندی، عالمی منڈیوں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی

100 انڈیکس ٹریڈنگ کا اختتام پہلی بار 14 ہزار 100 پوائنٹس اضافے سے ریکارڈ حد سے ہوا، انڈیکس 14 ہزار 137 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 65 ہزار 811 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ کا آغاز پہلی بار 12 ہزار 920 پوائنٹس کی ریکارڈ حد سے ہوا، 100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ پہلی بار 14 ہزار 250 پوائنٹس کی ریکارڈ رفتار سے ٹریڈ ہوا۔

انڈیکس کی یومیہ بلند سطح ایک لاکھ 65 ہزار 924 اور یومیہ کم ترین سطح ایک لاکھ 62 ہزار 956 رہی، کے ایس ای 30 انڈیکس 8 فیصد سے زیادہ ٹریڈ ہونے پر ٹریڈنگ عارضی طور پر معطل رہی۔

اسٹاک ایکسچینج میں 565 کمپنیوں میں سے 448 کمپنیوں کے منافع میں اضافہ، 16 کمپنیوں کے منافع میں کمی ہوئی، اسٹاک ایکسچیبج میں 54 ارب روپے مالیت کے 12 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، کیپٹلائزیشن ایک ہزار 467 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 322 ارب روپے پر پہنچ گئی۔

جنگ بندی کے اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل پر اثرات

معاشی تجزیہ کار جبران احمد کے مطابق اگر خطے میں مستقل جنگ بندی ہو جاتی ہے، تو اس کے پاکستان کی مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ یہ واضح تھا کہ جنگ بندی کے بعد مارکیٹ فوری طور پر مثبت ردعمل دے گی کیوں کہ یہ ایک عالمی بحران تھا، پاکستان کے اندرونی معاشی اشاریے مثبت ہیں۔ اگر معاہدے کے مطابق جنگ بندی جاری رہتی ہے تو قوی امکان ہے کہ اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس تک پہنچ جائے۔

معاشی ماہر شہریار بٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا اور فریقین کا 2 ہفتوں کی عارضی جنگ بندی پر آمادہ ہونا عالمی منڈیوں کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔

انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاروں کو طویل عرصے بعد ایک واضح سمت ملی ہے۔ اگر آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھل جاتا ہے اور رسد بحال ہوتی ہے، تو پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہت جلد ایک لاکھ 80 ہزار کی سطح کو بھی چھو سکتی ہے۔

مارکیٹ اب بحران سے بہتری کی جانب گامزن ہے، حمزہ گیلانی

معاشی ماہر حمزہ گیلانی کے مطابق آج کی مارکیٹ رپورٹس واضح کر رہی ہیں کہ معیشت اب بحران سے بہتری کے سفر پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنگ بندی نہ صرف اسٹاک مارکیٹ کے لیے بلکہ ملک کی مجموعی معاشی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی۔ جنگ بندی کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کا مثبت اثر آج سٹاک ایکسچینج میں کاروبار پر ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں بے تحاشہ تیزی کی وجہ سے کاروبار کو ایک گھنٹے کے لیے اپر سرکٹ کے اصول کے تحت معطل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ فروری کے آخر میں امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج دباؤ کا شکار تھی اور انڈیکس میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ میں تیزی کی وجہ امریکا ایران جنگ بندی تھی، جبران سرفراز

تجزیہ کار جبران سرفراز کا کہنا ہے کہ آج مارکیٹ میں تیزی کی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک مہینے سے جاری جنگ بندی ہے جس کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور اس کا اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار پر مثبت انداز میں ہوا۔

مزید پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ جنگ بندی سے عالمی منڈیوں میں بہتری، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں بہت زیادہ دلچسپی دیکھنے میں آئی اور خریداری کا دباؤ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے کمپنیوں کے حصص اپر لاک پر پہنچ گئے جس کے بعد انڈیکس بھی 12920 پوائنٹس تک بڑھ گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد اپر سرکٹ کے اصول کے تحت کاروبار ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوگنڈا کے آرمی چیف کا ترکیہ سے انوکھا مطالبہ، ایک ارب ڈالر اور ‘خوبصورت ترین دلہن’ مانگ لی

مالک سے مثالی محبت کرنے والا معمر ترین کبوتر ’شوگر‘ نہیں رہا، عمر کتنی تھی؟

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاقان فیدان سے رابطہ، ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی پزیرائی

پالتو کتوں کے مالکان کے لیے اہم وارننگ لیتھیم: بیٹری ان سے دور رکھیں

ویڈیو

عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

لائیواسلام آباد امن مذاکرات:ٹرمپ کا بیشتر نکات پر پیشرفت کا اعلان، ایران اگلی نشستیں و رابطے جاری رکھنے پر تیار

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے نمایاں پہلو

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین