رمضان المبارک میں معدے کے مریضوں کے لیے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری؟

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک کے دوران معدے کی سوزش یا پیپٹک السر کے مریضوں کو روزہ رکھتے وقت خصوصی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بیماریاں بیکٹیریا کے انفیکشن، سگریٹ نوشی، درد کش ادویات کے طویل استعمال، زیادہ کھانے اور مرچ مصالحے دار، چکنائی والی یا تیزابی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے پیدا ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہر سال کینسر کے لاکھوں مریضوں کو بچایا جاسکتا ہے، عالمی رپورٹ

ان امراض کی عام علامات میں معدے کا درد، سینے کی جلن، پیٹ پھولنا، ڈکار آنا، تیزابیت اور اوپری پیٹ میں جلن یا درد شامل ہیں۔ طویل وقت تک معدہ خالی رہنے سے یہ علامات بڑھ سکتی ہیں، جس سے بعض افراد کے لیے روزہ رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

روزہ رکھنے سے پہلے کن باتوں پر غور کریں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت کی شدت کے مطابق ہی روزہ رکھنے کا فیصلہ کیا جانا چاہیے۔ سحری چھوڑنا معدے میں تیزابیت بڑھا سکتا ہے، اس لیے سحری ضرور کی جائے، سحری میں چائے اور کیفین والے مشروبات سے پرہیز بہتر ہے کیونکہ یہ جسم میں پانی کی کمی اور معدے کی جلن بڑھا سکتے ہیں۔

افطاری کیسے کریں؟

روزہ آہستگی سے افطار کرنا معدے کو اچانک تیزابیت سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ کھجور اور پانی سے افطار کرنا بہتر سمجھا جاتا ہے، ہلکے سوپ یا پھلوں کے ہلکے مشروبات بھی ہاضمے کے لیے مفید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افطاری میں چنے طاقت بحال رکھنے کا بہترین ذریعہ

افطار میں متوازن غذا استعمال کی جائے جس میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، سبزیاں اور پھل شامل ہوں۔ تلی ہوئی، مرچ مصالحے دار، بہت نمکین یا میٹھی اشیاء سے گریز کیا جائے۔

کن غذاؤں سے پرہیز ضروری؟

چکنائی والی، تلی ہوئی اور تیز مرچوں والی غذائیں، کھٹی اشیاء اور ترش پھل جیسے لیموں، مالٹا اور گریپ فروٹ معدے کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پراسیسڈ اور ڈبہ بند غذائیں اور زیادہ چینی والی اشیا بھی تکلیف بڑھا سکتی ہیں۔

سگریٹ نوشی معدے کی سوزش اور السر کی بڑی وجہ ہے، اس لیے رمضان کو سگریٹ چھوڑنے کے موقع کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کون سی غذائیں بہتر رہتی ہیں؟

کھجور، کیلا اور بادام جیسی غذائیں معدے کے لیے نسبتاً ہلکی ہوتی ہیں اور توانائی بھی فراہم کرتی ہیں، تلی ہوئی اشیا کے بجائے ابلی یا اوون میں بیک کی گئی غذائیں بہتر انتخاب ہیں۔

پانی اور ادویات کی اہمیت

افطار سے سونے تک مناسب مقدار میں پانی پینا ضروری ہے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو، معدے کی ادویات ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق عموماً سحری کے وقت لینا بہتر رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا رمضان 2026 کے لیے پاکستان میں فوڈ باسکٹ پراجیکٹ کا آغاز

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلکی، متوازن اور اعتدال والی غذا، مناسب پانی کا استعمال اور صحیح اوقات میں کھانا، معدے کے مریضوں کو رمضان میں نسبتاً آسانی کے ساتھ روزہ رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کی ہاکی کھلاڑیوں سے ملاقات، مکمل تعاون اور فوری اقدامات کا اعلان

علما کرام کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، امن اور مکالمے پر زور

عمران خان سے نہ کوئی ڈیل ہوئی ہے نہ ہوگی، حکومت کی پیشکش میثاقِ استحکامِ پاکستان ہے، رانا ثنا اللہ

پاکستان اور امریکا کا روزویلٹ ہوٹل سے متعلق اہم معاہدہ

عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں ہونے چاہی، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

رمضان ایک نئی شروعات اور ایک نئی امید کا مہینہ

غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن، وزیراعظم شہباز شریف کا بورڈ آف پیس سے خطاب

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ

دوراہے پر کھڑی تحریک انصاف