کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا رمضان 2026 کے لیے پاکستان میں فوڈ باسکٹ پراجیکٹ کا آغاز

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ماہِ رمضان کے موقع پر پاکستان کے 30 اضلاع میں غذائی امداد کی تقسیم کا آغاز کردیا ہے۔

یہ اقدام فوڈ باسکٹ پروجیکٹ (5) پاکستان 2026 کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد غذائی عدم تحفظ کا شکار ایک لاکھ 92 ہزار 500 مستحق افراد کو ضروری خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

اس منصوبے کے تحت تقسیم کیے جانے والے ہر فوڈ پیکج کا وزن 97 کلوگرام ہے، جو ایک خاندان کی رمضان المبارک کے پورے مہینے کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

ہر پیکج میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 2 کلو کھجوریں اور 5 کلو دال چنا شامل ہیں۔

تقسیم کا عمل شفاف اور مربوط انداز میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور کنگ سلمان ریلیف کے شراکت دار اداروں حیات فاؤنڈیشن اور پیس اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے انجام دیا جا رہا ہے۔

یہ اقدام پاکستان میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے کنگ سلمان ریلیف کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد ضرورت مند اور کمزور طبقات کو بروقت امداد فراہم کر کے ان کی مشکلات میں کمی لانا اور ماہِ رمضان کے بابرکت موقع پر ان کی مدد کرنا ہے۔ یہ منصوبہ عالمی سطح پر انسانی ہمدردی کی خدمات اور پائیدار استحکام کے فروغ کے لیے کنگ سلمان ریلیف کے مشن کا مظہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟