پاکستان بمقابلہ نمیبیا میچ: شائقین کے لیے مفت داخلہ، سری لنکا کرکٹ کا اعلان

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان مقابلہ شائقین کے لیے مفت ہوگا۔

یہ میچ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سپر 8 کی لڑائی، پاکستان آج نمیبیا کے خلاف اہم میچ کھیلے گا، بارش ہوئی تو کیا ہوگا؟

سری لنکا کرکٹ کے بیان کے مطابق ایونٹ کے دوران اس مقام پر کھیلا جانے والا یہ آخری میچ ہوگا اور شائقین کو بغیر ٹکٹ داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

’گراؤنڈ کے گیٹ نمبر 5 اور 7 مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھول دیے جائیں گے، جبکہ میچ کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہوگا۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس سی گراؤنڈ، کولمبو میں جاری ورلڈ کپ کے دوران یہ 5واں میچ ہوگا، جبکہ اسی مقام پر ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اور پہلا ڈے اینڈ نائٹ انٹرنیشنل میچ بھی منعقد کیا جا چکا ہے، جس سے گراؤنڈ پہلے ہی تاریخ رقم کر چکا ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق میچ بارش سے متاثر ہو سکتا ہے کیونکہ تقریباً 60 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس وقت علاقے میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو 30 ڈگری محسوس ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت سے شکست: پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں جانے کے لیے نمیبیا کے خلاف میچ جیتنا ہوگا

شمالی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن کے جھکڑ 37 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا رہے ہیں۔

یہ میچ پاکستان کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ گروپ اے میں سپر ایٹس مرحلے تک رسائی کے لیے پاکستان کو یہ میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنا ہوگی۔

دوسری جانب اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو پوائنٹس کی تقسیم کے نتیجے میں پاکستان کے 5 پوائنٹس ہو جائیں گے۔

اس صورت میں دوسرے نمبر پر موجود امریکا کی کرکٹ ٹیم سے ایک پوائنٹ زیادہ ہوں گے، یوں پاکستان سپر ایٹس کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب