اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 2,900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، جہاں 100 انڈیکس میں ابتدائی اوقات کے دوران 2,900 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کئی روز سے جاری فروخت کے دباؤ کے بعد آج صبح 10 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای انڈیکس 2,934.45 پوائنٹس یعنی 1.69 فیصد اضافے کے بعد 176,084.86 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں اور ریفائنریز شامل ہیں۔

حبکو، پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ، او جی ڈی سی، ماری انرجیز، میزان بینک، مسلم کمرشل بینک، حبیب بینک اور پاکستان اسٹیٹ آئل سمیت انڈیکس میں زیادہ وزن رکھنے والے شیئرز سبز رنگ میں ٹریڈ ہوتے رہے۔

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ جنوری 2026 میں دوبارہ سرپلس میں آ گیا، جس کی بنیادی وجہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ 121 ملین ڈالر سرپلس رہا، جبکہ دسمبر 2025 میں 265 ملین ڈالر خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

سال بہ سال بنیاد پر بھی بیرونی کھاتوں میں بہتری دیکھنے میں آئی کیونکہ جنوری 2025 میں 393 ملین ڈالر کا خسارہ تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یعنی منگل کو اسٹاک ایکسچینج دباؤ کا شکار رہی تھی، جہاں غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کی مسلسل فروخت کے باعث مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔

بینکاری، توانائی، بجلی اور ٹیلی کام شعبوں میں کمزوری کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 1,303.52 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد کمی کے بعد 173,150.42 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر بدھ کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھی گئی، حالانکہ عالمی منڈیوں میں مصنوعی ذہانت سے متعلق خدشات برقرار رہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 183,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

تیل کی قیمتوں پر بھی دباؤ رہا کیونکہ ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ کیا۔

جاپان کا بینچ مارک نکی 225 انڈیکس 0.93 فیصد اضافے کے بعد 57,090.14 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جبکہ آسٹریلیا کا  انڈیکس 0.5 فیصد اوپر رہا۔

چین، ہانگ کانگ، سنگاپور، تائیوان اور جنوبی کوریا کی مارکیٹیں قمری سالِ نو کی تعطیلات کے باعث بند رہیں۔

ایشیا میں مثبت آغاز سے قبل منگل کو وال اسٹریٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا تھا، جہاں سرمایہ کار مصنوعی ذہانت کے شعبے کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار رہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 188 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا

امریکا میں رات گئے کاروبار کے دوران ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج 0.07 فیصد اضافے کے بعد 49,533.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایس اینڈ پی 500 میں 0.10 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نیسڈیک کمپوزٹ 0.14 فیصد بڑھا، ایس اینڈ پی 500 ابتدائی طور پر 0.88 فیصد نیچے آیا تھا تاہم بعد میں سنبھل کر مثبت زون میں بند ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب