اسلام آباد کے نواحی علاقے میں جدید ٹیلی میڈیسن سینٹر کا افتتاح

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے تمیر کے بنیادی مرکزِ صحت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرتے ہوئے جدید ٹیلی میڈیسن سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔

اس سہولت کے بعد دیہی اور دور دراز علاقوں کے شہری اب گھر بیٹھے ماہر ڈاکٹروں سے آن لائن معائنہ، مشاورت اور علاج کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کے استعمال سے پیدا ہوتی ہیں، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

اس اقدام سے اسلام آباد کی دیہی آبادی کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بنیادی مراکزِ صحت کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس نظام سے بڑے سرکاری اسپتالوں پر مریضوں کا بڑھتا ہوا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی، کیونکہ ابتدائی تشخیص اور مشاورت مقامی سطح پر ہی ممکن ہو سکے گی۔

وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیسن صحت کے شعبے میں ایک ’خاموش انقلاب‘ ثابت ہوگی۔

جدید ٹیکنالوجی نے فاصلے کی رکاوٹ ختم کر دی ہے اور اب مریض اپنے علاقے میں رہتے ہوئے ملک اور بیرونِ ملک موجود ماہر ڈاکٹروں سے رجوع کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: عوام کو دہلیز پر بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

نئے نظام کے تحت ڈاکٹروں اور مریضوں دونوں کی مؤثر مانیٹرنگ کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ علاج کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

مزید برآں، تجویز کردہ ادویات مریضوں کی دہلیز تک پہنچانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس سے خاص طور پر بزرگ اور کمزور مریضوں کو فائدہ ہوگا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد غریب اور کم وسائل رکھنے والے طبقات کے لیے صحت کی سہولیات کو سستا، آسان اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔

ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم نوجوان ڈاکٹروں کو بھی خدمات انجام دینے کے وسیع مواقع فراہم کرے گا، جبکہ آئندہ مرحلے میں اس نظام کو ملک بھر میں توسیع دے کر ہر شہری تک معیاری صحت کی سہولت پہنچانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اگلے 12 سے 18 ماہ میں لاکھوں ملازمین اپنی نوکریوں سے محروم ہو سکتے ہیں

وزیراعظم کا دورۂ امریکا: عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال

سپریم کورٹ: سروس میٹر کیس میں وفاقی حکومت کی اپیل خارج، تاخیر معاف کرنے کی استدعا مسترد

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات میں کن امور پر گفتگو ہوئی؟

’ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کیوں کہا‘، بیوی نے شوہر کو چاقو مار کر قتل کر دیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ