سپریم کورٹ میں سائفر اپیل کیس کی سماعت بغیر باقاعدہ کارروائی کے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اب تک کیس کا تفصیلی فیصلہ جمع نہیں کرایا گیا۔ انہوں نے استدعا کی کہ تفصیلی فیصلہ جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے صحافی سہراب برکت کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی
اسی دوران بیرسٹر سلمان صفدر روسٹرم پر آ گئے، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا، سلمان صاحب آپ کیا کر رہے ہیں؟ بیرسٹر سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ عدالت میں موجود تھے تاہم انہیں اس کیس میں نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ چاہیں تو آپ کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں، تاہم ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ اپیل قابلِ سماعت ہے یا نہیں۔
مزید پڑھیں:مرد عورتوں کے محافظ ہیں، قاتل نہیں: سپریم کورٹ نے قاتل شوہر کی اپیل خارج کر دی
عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل کو تفصیلی فیصلہ جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا۔











