قومی کرکٹر حسن علی نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی ہے کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
حسن علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہیلینا، ہیزل، سمیہ اور میں نے گزشتہ رات اپنے خاندان میں ایک نئے رکن کو خوش آمدید کہا۔ الحمدللہ، ہمارا خوبصورت بیٹا حمدان حسن علی خیریت سے ہے اور اس کی والدہ بھی تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔
واضح رہے کہ حسن علی اور سمیہ خان 20 اگست 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھے۔ ان کے ہاں پہلی بیٹی ہیلینا حسن علی اپریل 2021 میں پیدا ہوئی جبکہ دوسری بیٹی ہیزل حسن علی فروری 2024 میں پیدا ہوئی۔














