عمران خان سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال

منگل 30 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنگز نے زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔

تحریک انصاف کے میڈیا سیل کے مطابق عمران خان اور آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان، آسٹریلیا تعلقات، دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں جمہوریت کے فروغ، استحکام اور آئین و قانون کی حکمرانی کے حوالے سے تحریک انصاف کے فلسفہ اور منشور پر مفصل گفتگو کی گئی۔

اس کے علاوہ انسانی حقوق کے عالمی چارٹر، پاکستان میں بنیادی حقوق خصوصاً خواتین اور سیاسی کارکنان کے حقوق کی کیفیت پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان میں جمہوریت کے معیار، معاشی چیلنجز، تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری جیسے امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp