کوئٹہ اور بارکھان میں کامیاب کارروائیاں، صدر زرداری کا سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراجِ تحسین

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آصف علی زرداری نے کوئٹہ اور بارکھان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے کارروائیوں کے دوران فتنتہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 14 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے والے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک

انہوں نے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا اہم رکن مارا گیا

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان دہشت گردی کے خلاف وطنِ عزیز کی حفاظت میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائیں گی تاکہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر راہداری نظام ختم کرنے کا فیصلہ، کاروباری طبقے پر ممکنہ اثرات پر تشویش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی حکومت کو زیادہ وقت دے رہے ہیں یا پارٹی کو؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ