جماعت اسلامی کے کارکنان جیل منتقل، کیا کراچی کی سیاست ایک بار پھر کروٹ لے رہی ہے؟

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں پولیس نے جماعت اسلامی کے گرفتار 30 کارکنان کو عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے تمام ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفتیشی افسر کی جانب سے جماعت اسلامی کے کارکنان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی، وکیل سرکار نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کو میئر کراچی کا الیکشن بھاری پڑے گا، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن

جماعت اسلامی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ایف آئی آر میں کوئی ایسی چیز نہیں جس سے دہشت پھیلنے کا اندیشہ ہو، ایف آئی آر میں فائرنگ کا ذکر ہے لیکن کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا، احتجاج عوامی حق ہے ایف آئی آر سے دہشتگردی کی دفعات ختم کی جائیں۔

دوران سماعت جماعت اسلامی کے گرفتار ایک کارکن کی حالت ناساز ہونے پر انہیں این آئی سی سی ڈی منتقل کردیا گیا، عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔

جماعت اسلامی کے کراچی میں دھرنوں کی وجہ کچھ مطالبات تسلیم کروانا ہے، جیسے کہ شہر کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور خراب سڑکوں کی مرمت، بلدیاتی نظام کو بااختیار بنانا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی، سانحہ گل پلازہ کے ذمہ داروں کا تعین اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی اصلاح۔

14 فروری بروز ہفتہ جب مظاہرین نے سندھ اسمبلی کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روکنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ اس دوران پولیس اور کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں کئی کارکن زخمی ہوئے۔

پولیس نے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، نائب امیر کراچی مسلم پرویز اور کئی دیگر کارکنوں کو حراست میں لیا۔

سندھ حکومت کے وزرا (شرجیل میمن وغیرہ) کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی اور انہوں نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی۔

’جماعت اسلامی کراچی میں خلا کو پُر کررہی ہے‘

عمیر جاوید کے مطابق جماعت اسلامی کراچی میں خلا کو پُر کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کمزور ہونے اور پی ٹی آئی کی تنظیمی مشکلات کے بعد جماعت اسلامی واحد منظم قوت بن کر ابھری ہے جو عوامی مسائل (بجلی، پانی، انفراسٹرکچر) پر سڑکوں پر موجود ہے۔

وہ اسے جماعت اسلامی کی ری برانڈنگ قرار دیتے ہیں، جہاں مذہبی بیانیے کے بجائے شہری حقوق کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

سماجی رہنما فرحان انور کہنا ہے کہ  کراچی کے شہری طویل عرصے سے ایک ایسے سیاسی پلیٹ فارم کی تلاش میں تھے جو مقامی مسائل پر بات کرے۔

وہ کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی نے بلدیاتی اختیارات کی مہم چلا کر براہِ راست عام آدمی کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے دھرنوں میں متوسط طبقے کی بڑی تعداد نظر آتی ہے۔

’سندھ حکومت کی جانب سے طاقت کا استعمال جماعت اسلامی کو فائدہ پہنچا رہا ہے‘

سینیئر صحافی امتیاز علی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت (پی پی پی) کی جانب سے طاقت کا استعمال جماعت اسلامی کو مزید سیاسی ہمدردی دلوا رہا ہے، ان کے مطابق ریڈ زون میں داخلے پر پابندی اور شیلنگ نے اس احتجاج کو میڈیا کی بھرپور توجہ دلوائی ہے، جس سے جماعت اسلامی کا یہ تاثر پکا ہوا ہے کہ وہی حقیقی اپوزیشن ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں جماعت اسلامی کے مظاہرے پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج

پولیس کریک ڈاؤن کے ردعمل میں جماعت اسلامی کے امیر کراچی منعم ظفر نے اتوار (15 فروری) کو شہر کے 10 مختلف مقامات (بشمول شارع فیصل اور نیشنل ہائی وے) پر دھرنے دینے کا اعلان کیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اس کریک ڈاؤن کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے اور کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد آئی پی پیز اور بجلی کے نرخوں کے خلاف ایک بڑی تحریک شروع کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب