کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر نو کا منصوبہ مکمل، رن وے فعال ہوگیا

بدھ 31 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مین رن وے کی تعمیر نو کا منصوبہ مکمل ہو گیا، مین رن وے فعال کر دیا گیا ہے۔

تعمیر نو  کے بعد کوئٹہ ایئرپورٹ کی مین رن وے پر پہلی پرواز  اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پی کے 325 نے صبح 6 بج کر 20 منٹ پر اتری۔ایئرپورٹ مینیجر اور پراجیکٹ  ڈائریکٹر لینڈنگ کے موقع پر موجود تھے۔

رن وے پر اترنے کے بعد جہاز کے پائلٹس  نے ائیرپورٹ مینیجر سے ملاقات کی اور انہیں پراجیکٹ مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

پائلٹس نے بتایا کہ ہم نے ایک ہموار اور خوبصورت لینڈنگ کا لطف اٹھایا، رن وے پر نصب لائیٹس شاندار ہیں۔

 

واضح رہے کہ کوئٹہ ایئر پورٹ کی تعمیر نو کے منصوبے پر 5ارب روپے لاگت آئی ہے، رن وے جدید ترین ائرفیلڈ لائٹنگ سسٹم سے لیس ہے۔

اکیو کوڈ  4 ای طیارے جیسے بوئنگ 777 اور اس کے مساوی جہاز ہر قسم کے موسم ، دن اور  رات میں اتر سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp