وی ایکسکلوسیو: لائف ٹائم پابندی بھی لگ جائے تو سچ کہتا رہوں گا، شہباز سینیئر کو عہدے سے ہٹایا جائے، کپتان ہاکی ٹیم عماد بٹ

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں سچ بولنے کی سزا دی جاتی ہے تو ان پر لائف ٹائم پابندی لگا دی جائے لیکن وہ سچ کہنا نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا میں قومی ہاکی ٹیم کی غیر معیاری رہائش، ’ذمہ داروں کو لازمی سزا ملنی چاہیے‘

وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کپتان عماد بٹ نے انکشاف کیا کہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے ہوٹل کے کمرے تک بک نہیں کیے گئے انہیں پورا دن مختلف مقامات پر گھمایا جاتا رہا اور بعد ازاں کسی کے گھر میں کرائے پر کمرے لیے گئے جہاں ایک، ایک کمرے میں 5، 5کھلاڑی قیام پذیر رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی شدید اسٹریس کا شکار تھے جس کے باعث وہ میچ میں بہتر کارکردگی بھی پیش نہ کر سکے۔

عماد بٹ نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ان پر 2 سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاہم اگر وہ جھوٹے ثابت ہوں تو ان پر لائف ٹائم بین لگا دیا جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کرپشن میں ملوث ہے اور اس کی شفاف انکوائری کروائی جائے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر فنڈز جاری کیے گئے تھے تو وہ رقم کہاں خرچ کی گئی؟

قومی ٹیم کے کپتان نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور آرمی چیف اس معاملے کا فوری نوٹس لیں۔

مزید پڑھیے: قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 115 ڈالر یومیہ الاؤنس کا اعلان

ایک سوال کے جواب میں عماد بٹ نے کہا کہ شہباز سینیئر اور پوری مینجمنٹ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ نہیں ٹھہری۔ ان کے بقول شہباز سینیئر اپنے ایک دوست کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے اور پاکستان واپسی سے ایک روز قبل ہی واپس آ گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ سے لینے کے لیے بس تک کا انتظام نہیں کیا جس کے باعث کھلاڑی ان ڈرائیو اور ینگو کے ذریعے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں کھلاڑی خود کھانا بناتے اور برتن دھوتے تھے، جس کے بعد میچ کھیلنے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے موقف کی تائید تمام کھلاڑی کر رہے ہیں اور پوری ٹیم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

عماد بٹ نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرنے سے روکا گیا اور دھمکایا گیا، تاہم میڈیا نے خود دیکھ لیا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا۔

مزید پڑھیں: کھیلوں کی ترقی کے لیے اہم پیشرفت، مظفرآباد میں جدید ہاکی ایسٹرو ٹرف کا افتتاح جلد متوقع

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیم کی بہتری کے لیے ڈیلی الاؤنسز میں اضافہ کیا جائے، غیر ملکی کوچ تعینات کیا جائے اور ایسے عناصر کو ہٹایا جائے جو نہیں چاہتے کہ ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟