پی ایس ایل 11، حیدرآباد ہیوسٹن کنگزمین نے گلین میکسویل کو ٹیم میں شامل کرلیا

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے آسٹریلیا کے اسٹار آل راؤنڈر گلین میکسویل کو براہِ راست سائن کرلیا ہے، فرنچائز نے جمعرات کو سوشل میڈیا کے ذریعے اس اہم شمولیت کا اعلان کیا۔

پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا اور فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ میکسویل اس سیزن میں پہلی بار پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 11: جیسن گلیسپی حیدرآباد فرنچائز کے ہیڈ کوچ مقرر

گلین میکسویل ٹی20 فارمیٹ کے خطرناک ترین بیٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے لیے 129 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 2ہزار 897 رنز اسکور کیے، جس میں 5 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں، جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 158.42 رہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hyderabad Kingsmen (@hhkingsmen)

انہوں نے آف اسپن کے ذریعے 49 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ مجموعی طور پر 502 میچز میں میکسویل نے 10,986 رنز اور 196 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

میکسویل دنیا کی بڑی ٹی20 لیگز، بشمول بگ بیش لیگ، انڈین پریمیئر لیگ، دی ہنڈرڈ اور وائٹیلٹی بلاسٹ میں کھیل چکے ہیں۔ ان کی شمولیت سے حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کی بیٹنگ اور آل راؤنڈ صلاحیت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی، کس کھلاڑی کی کتنی قیمت لگی؟

پی ایس ایل 11 میں 2 نئی ٹیمیں، سیالکوٹ اسٹالینز اور حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین شامل کی گئی ہیں۔ اس بار پہلی مرتبہ پلیئر آکشن کا انعقاد کیا گیا، جس نے گزشتہ 10 سیزنز سے جاری ڈرافٹ سسٹم کی جگہ لے لی۔

ہر ٹیم کو صرف 4 پرانے کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی، جس کے باعث نئی اسکواڈز کی تشکیل ایک بڑا چیلنج ثابت ہوئی۔

حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کی اسکواڈ میں صائم ایوب، عاکف جاوید، معاذ صداقت، مارنس لبوشین، گلین میکسویل، عثمان خان، محمد علی، کوسل پریرا، محمد عرفان خان، حسن خان، شایان جہانگیر، اوٹنیل بارٹ مین، حماد اعظم، رائلی میریڈتھ، شرجیل خان، آصف محمود، حنین شاہ، رضوان محمود، سعد علی اور طیب عارف شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 شروع ہونے سے پہلے سیالکوٹ اسٹالینز میں شیئرز پر لڑائی، 76 فیصد کےمالک نے پارٹنر کو کٹہرے میں کھڑا کردیا

ماہرین کے مطابق گلین میکسویل کی شمولیت سے حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کی ٹیم کو تجربہ، جارحانہ بیٹنگ اور آل راؤنڈ صلاحیت حاصل ہوگی، جو پی ایس ایل 11 میں ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب