لڑکے تو ایسے ہی ہوتے ہیں
لڑکوں کا کیا ہے وہ تو ایسے ہی ہیں
یہ وہ جملے ہیں جو ہم روز کسی نہ کسی وجہ سے سنتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ کو انہی جملوں پر مضمون نویسی کرنے کو کہا جائے تو آپ کیا لکھیں گے؟ پاکستان میں ہونے والے سب سے مشہور اور مشکل سمجھے جانے والے سول سروسسز کے امتحان نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا جب سنٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) 2023 کے امتحانات کے انگلش سیکشن میں مضمون نویسی کے لئے دیے گئے ایک موضوع ’بوائز ول بی بوائز‘ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ایس ایس امتحان 2023 کے انگلش پیپر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس میں ’بوائز ول بی بوائز‘ پر مضمون لکھنے کو کہا گیا ہے۔ تصویر میں ا نگریزی پرچے میں شامل مضامین کے عنوانات کی فہرست کو دیکھا جا سکتا ہے، ۔
Aspirants be like: yarr climate change, terrorism, economy aur women empowerment is saal k hot favourite topics hn…
Le FPSC: Boys will be boys #CSS2023 #boyswillbeboys pic.twitter.com/Gcdxpue3TG— Muhammad Adeel (@m_adeel_sehol) February 2, 2023
امتحان ختم ہونے کے بعد صارفین نے سوشل میڈیا کا رخ کیا اور ایسے عنوان کو امتحان کا حصہ بنانے والوں کو عجیب وغریب کہا وہی اسی تناظر میں کچھ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اچھا خاصا پیپر بنایا ہے، مذاق مت اڑاو پیپر بنانے والے کا۔
Acha khasa topic dia ha mazaq matt urao paper setter ka 😉#CSS2023 #css #cssessay #Essay #essaypay pic.twitter.com/GAgaEfkO75
— Mudasser Yasin (@Mudasserwattu) February 1, 2023
ٹوئٹر صارفین نے جہاں پیپر بنانے والے کو میمر کا خطاب دیا وہی کچھ صارفین نے ان کی حمایت بھی کی ، ٹوئٹر صارف مہرنساء رانا لکھتی ہیں کہ پچھلے سالوں میں خواتین پر ایک مضمون لازمی سمجھا جاتا تھا… اس میں کوئی غیر متوقع بات نہیں ہے ۔ یہ عقیدہ ہے کہ مرد اور عورت کو مساوی حقوق اور مواقع ملنے چاہییں۔
As in previous years, one essay on women was considered must … There is nothing unpredictable that #boyswillbeboys
It is the belief that men and women must have equal rights and opportunities… 🤭— Mehrunnisa Rana (@I__mehru) February 2, 2023
بحث آگے بڑھی تو کچھ صارفین پاکستان کے مسائل پر مضمون شامل نہ کرنے پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے نالاں بھی نظر آئے ، ٹوئٹر صارف عزیر حسین لکھتے ہیں کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن عام پاکستانیوں کے مسائل سے اتنا ہی دور ہے جتنی پاکستان کی اشرافیہ
فیڈرل پبلک سروس کمیشن عام پاکستانیوں کے مسائل سے اتنا ہی دور ہے جتنی پاکستان کی اشرافیہ۔ #CSSEssay2023
— Uzair Hussain 🇵🇰 (@UzairBadar) February 1, 2023
کچھ ایسے صارفین بھی بحث میں شامل تھے جو اس عنوان کو امتحان میں شامل کرنے پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو سراہ رہے ہیں ، صارف دانیال لکھتے ہیں کہ بہت سے لوگ اس پر تنقید کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے، یہ ایک اچھا موضوع ہے جس سے امیدوار کی شخصیت کے بارے میں اندازہ لگا سکتے ہیں۔ اگر کوئی اس پر بولنا شروع کردے تو آپ آسانی سے اس شخص کے بارے میں کافی اندازہ لگا سکتے ہیں۔
A lot of people are criticising “Boys will be boys”. I believe, it’s a good topic to see how critical one can be. The personality of the candidate has misogynist traits or not. You can easily get a lot of idea of the person if one starts speaking on this. #CSSEssay2023 pic.twitter.com/0FgC7nvkPc
— Danyal Sandeelo (@DanyalSandeelo) February 1, 2023
یاد رہے کہ یہ عنوان پاکستان کے معروف اخبار ڈان میں شائع ہونے والے کالم بوائز ول بی بوائز سے لیا گیا ہے جس میں مرد و خواتین کے درمیان مساوی حقوق کی جنگ کو موضوع گفتگو بنایا گیا تھا۔

















