یہ کیا ہو رہا ہے؟ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی تصویر وائرل

بدھ 31 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  اور ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہو گئی۔

تصویر بابر اعظم کی جانب سے شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟

وائرل تصویر میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو ہاتھ میں کچھ کاغذات پکڑے پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر کے وائرل ہوتے ہی اس پر صارفین کے دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے۔

ایک صارف نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ملکی حالات دیکھتے ہوئے قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی IELTSکی تیاری میں لگ گئے۔

زینت نامی صارف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میچز کا انعقاد کرایا جائے، اب تو ہمارے کھلاڑیوں نے بھی پڑھائی شروع کر دی ہے۔

پی ایس ایل میمز نامی پیج کی جانب سے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ہمارے نوجوان فائنل میچ  کھیلنے سے ایک دن قبل تیاری کرتے ہوئے۔

رمشا نامی صارف  نے شرارتی انداز میں لکھا کہ جب ہمارے بابا کمرے میں آتے ہیں تو میں اور میرے بہن بھائی بھی ایسے ہی پڑھائی کا دکھاوا کرتے  ہیں۔

نعیم گوندل نامی صارف نے اس تصویر کو 9 مئی کے بعد تحریک انصاف کی اراکین کی جانب سے پریس کانفرنس کے بعد پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والے معاملے کے ساتھ جوڑتے ہوئے لکھا کہ محمد رضوان اور بابر اعظم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کی پریس کانفرنس کی تیاری کرتے ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اورٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ پروگرام 31 مئی سے 3 جون تک بوسٹن میسا چوسٹس میں واقع ہارورڈ بزنس اسکول میں ہو گا۔ وہ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp