ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ نے امریکا کو ایران کے خلاف کسی ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے برطانوی فضائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، جس سے لندن اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

امریکی طیارے ماضی کے معاہدوں کے تحت رائل ایئر فورس کے اڈے فیئر فورڈ (RAFFairford) اور بحرِ ہند میں واقع ڈیاگو گارشیا استعمال کر سکتے ہیں، مگر اس کے لیے برطانوی حکومت کی پیشگی منظوری ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

رپورٹس کے مطابق لندن نے واضح قانونی جواز کے بغیر کسی بھی ممکنہ حملے میں شمولیت سے گریز کیا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایسا اقدام بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہو سکتا ہے۔ اس فیصلے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردِعمل دیا ہے۔

مزید پڑھیں:افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر راہداری نظام ختم کرنے کا فیصلہ، کاروباری طبقے پر ممکنہ اثرات پر تشویش

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر امریکا کو ان اڈوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے، تاہم برطانوی وزیراعظم کی حکومت نے محتاط مؤقف برقرار رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی کابینہ اجلاس: اراکین کا امریکا ایران جنگ بندی پر وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟