’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن اتحاد کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری دھرنا ختم کر دیا گیا ہے۔ دھرنے کے دوران اپوزیشن رہنماؤں کی طرف سے بارہا یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ پارلیمنٹیرینز تک کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا رہی جس کے باعث بعض رہنماؤں کی طبیعت بھی ناساز ہوئی۔

تاہم گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں محمود خان اچکزئی، راجہ ناصر عباس اور بیرسٹر گوہر علی خان کو مبینہ طور پر سیور فوڈ، کوئٹہ چائے اور پراٹھے تناول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھرنے میں بھوکے رہنے کے دعوؤں کے بعد پی ٹی آئی قیادت کی کھانا کھاتے ویڈیو وائرل، اصل حقیقت کیا؟

ایک اور ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں ایک خاتون کو پارلیمنٹ کے عقبی دروازے سے فوڈ رائیڈر سے اپنا آرڈر وصول کرتے دیکھا گیا جبکہ ویڈیو میں مشروب کی بوتل بھی نمایاں ہے۔

ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپوزیشن اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فیاض شاہ لکھتے ہیں کہ ’پارلیمنٹ دھرنے‘ کے نام پر جاری ڈرامہ بازی کے دوران یہ خشک روٹیاں کھانے کی وڈیوز دکھاتے رہے اور پچھلے دروازے سے فوڈ ڈلیوری منگواتے رہے۔ اور کھانے کے ساتھ مرنڈا کون پیتا ہے؟

مغیث علی نے کہا کہ یہ دھرنا عوامی تھا یا فلمی؟ عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر جذباتی کرتے رہے اور پیچھے سے مرنڈا کے ساتھ ضیافتیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ عوام پہلے سے ہی جانتے تھے کہ یہ سب ڈرامے بازی کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب