سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فلمساز اور اداکار سرمد کھوسٹ کی نئی فلم لالی کا ورلڈ پریمیئر 76ویں برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا۔ فلمساز نے اس لمحے کو ان لوگوں کے ساتھ شیئر کیا جنہوں نے اس فلم کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کی۔

برلن کے فیسٹیول کے پینوراما سیکشن میں دکھائی جانے والی لالی نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا کیونکہ یہ فیسٹیول میں پیش ہونے والی پہلی مکمل پاکستانی فیچر فلم ہے۔ اگرچہ پہلے برلن فیسٹیول میں پاکستانی پروڈکشن فلمیں پیش کی گئی ہیں لیکن کبھی بھی کوئی ایسی فلم جو مکمل طور پر مقامی ٹیلنٹ، کہانی اور پروڈکشن پر مبنی ہو مرکزی اسٹیج پر نہیں آئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lali (@lalibykhoosatfilms)

سوشل میڈیا پر پریمیئر کی تصاویر اور ویڈیوز نے یہ تاثر دیا کہ یہ کوئی معمولی اسکریننگ نہیں بلکہ پاکستانی آزاد فلم ساز کمیونٹی کی مشترکہ کامیابی کا جشن تھا۔ اداکار، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز اور دیگرعملہ جن میں ایگزیکٹو پروڈیوسر طوبیٰ صدیقی بھی شامل تھیں ریڈ کارپٹ پر ایک ساتھ نظر آئے اور پاکستانی تخلیقی صلاحیتوں کی بھرپور نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’اپنی مبارکباد واپس لے لیں، میرا نام ستارہ امتیاز کی لسٹ سے غائب ہے‘ سرمد کھوسٹ

ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق فلم کی کہانی زبا نامی ایک نوجوان عورت کے گرد گھومتی ہے جو سجاول سے شادی کے بعد زندگی کے نئے مرحلے میں قدم رکھتی ہے۔ سجاول ایک غیر محفوظ شخصیت کا مالک ہے جس کی فکر اور حسد جلد ہی جنون میں بدل جاتی ہے۔ مامیا شاہ جعفر نے فلم میں زیبا کا کردار ادا کیا ہے جو شوہر کی سابقہ محبتوں کے پراسرار انتقال کی وجہ سے ’بدقسمت دلہن‘ کے طور پر جانی جاتی ہے۔

پریمیئر کے موقع پر مامیا شاہ جعفر نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’شکر گزار ہونا کم ہے۔ برلن فیسٹیول کا تجربہ لاجواب اور نشہ آور ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ آج یوٹیوب پر ریلیز کی جائے گی

فلم کے انتخاب کا اعلان 5 فروری کو کیا گیا تھا جبکہ فیسٹیول 12 سے 22 فروری تک جاری ہے۔ پریس اور انڈسٹری سکریننگ 14 فروری کو ہوئی اور لالی کے مزید سکریننگز فیسٹیول کے اختتامی دنوں تک جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’میں نازیبا کپڑے نہیں پہنتی‘، رمضان ٹرانسمیشن میں ساڑھی پر تنقید کے بعد جویریہ سعود کی وضاحت

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب