حکومت کا قائداعظم اور علامہ اقبال پر تاریخی ویب سیریز بنانے کا اعلان

ہفتہ 21 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پاکستان نے بانیانِ قوم کی زندگی اور فکر کو جدید انداز میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلان کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر عالمی معیار کی تاریخی ویب سیریز تیار کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: ہریتک روشن کی پہلی پروڈکشن، ویب سیریز کی شوٹنگ شروع

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام محض رسمی تقریبات تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اسے قومی فکری تجدید اور نظریاتی بیداری کے ایک اہم مرحلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بامقصد کہانی کے ذریعے قوم سازی کے عمل کو تقویت دی جا سکتی ہے۔

وزیر منصوبہ بندی کے مطابق ان پروڈکشنز کے ذریعے نوجوانوں کو قیامِ پاکستان کے نظریاتی پس منظر، آئینی جدوجہد اور قومی اقدار سے روشناس کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ قائداعظم کی آئینی جدوجہد اور علامہ اقبال کے فکری وژن کی اہمیت آج بھی عالمی سطح پر برقرار ہے۔

احسن اقبال نے مزید بتایا کہ تاریخی ڈرامے سافٹ پاور اور ثقافتی سفارتکاری کے مؤثر اوزار بن سکتے ہیں، اسی مقصد کے تحت حکومت تقریباً 50 کروڑ روپے تک سیڈ فنڈنگ فراہم کرے گی۔ ساتھ ہی مصنفین اور پروڈیوسرز کے لیے تحقیقی ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ مواد مستند، تحقیق پر مبنی اور عالمی معیار کے مطابق ہو۔

مزید پڑھیں: قندھار ہائی جیک پر مبنی متنازعہ ویب سیریز، عینی شاہدین کیا کہتے ہیں؟

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیاکہ تخلیقی صنعت کے ساتھ اشتراک کے ذریعے قومی بیانیے کو مضبوط بنایا جائے گا اور قومی ورثے کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچے گے

مشرق وسطیٰ بحران: وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کیا ہیں؟

اسلام آباد: پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کے لیے بند، متبادل راستے کیا ہیں؟

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

وائی فائی سے نگرانی، کیسے رؤٹر دیواروں کے پار انسانی حرکت دیکھ سکتا ہے؟

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان