رجب بٹ جو ایک مشہور یوٹیوبر اور فیملی ولاگر ہیں، اور ملک کے سب سے متنازع یوٹیوب سلیبریٹی میں شمار کیے جاتے ہیں، ایک بار پھر تنازعے کی زد میں آ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: شعائرِ اسلام کی بے حرمتی کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع
ان کے خاندان نے ہمیشہ ان کے تمام اقدامات کی حمایت کی ہے، چاہے وہ ذاتی زندگی کے مسائل ہوں یا قانونی مقدمات کا معاملہ ہو۔
اب ان کے خاندان پر بچوں سے مشقت کرانے کے الزام کے باعث تنقید ہورہی ہے۔ پاکستان میں بچوں سے مشقت کرانا غیر قانونی ہے اور اخلاقی طور پر بھی قابل قبول نہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک 9 سالہ بچہ رجب بٹ کے گھر کام کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں رجب بٹ کی والدہ کو بچے کے ساتھ دکھایا گیا ہے جو گھر کی صفائی کررہا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین نے اس پر شدید ردعمل دیا اور خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ لوگ ایسے جاہلوں کی پیروی کرتے ہیں، یہ لوگ بچوں کی محنت کو کس کھلے عام فروغ دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: بیرونِ ملک سفر پر پابندی، رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد رجب بٹ کے خاندان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید جاری ہے۔














