پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے نئی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دیدی

اتوار 22 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ہاکی کے انتظام اور گورننس میں اصلاحات کے تحت ایک ‘ایڈہاک گورننس اور مینجمنٹ کمیٹی’ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد کھیل کے معیار کو بلند کرنا اور جدید نظم و نسق کو متعارف کرانا ہے۔

کمیٹی کی سربراہی کے لیے لیجنڈری اولمپیئنز حسن سردار اور اصلاح الدین کو منتخب کیا گیا ہے، جو ‘پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی’ کی مشترکہ قیادت کریں گے۔

مزید پڑھیں: قومی کھیل ہاکی کے تنظیمی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے صدر پی ایچ ایف کے اہم فیصلے

ان کی ذمہ داریوں میں قومی ٹیم کے انتخاب، تربیتی پروٹوکولز کی نگرانی اور کوچز و کھلاڑیوں کے لیے معیار کا تعین شامل ہے۔

طویل مدتی انتظامی فیصلے ‘پروفیشنل ایڈوائزری کمیٹی’ کے ذریعے کیے جائیں گے، جس کی سربراہی بھی حسن سردار اور اصلاح الدین کریں گے، جبکہ دیگر ارکان کی تقرری ان کی مشاورت سے ہوگی۔

خصوصی نگرانی اور منظم عمل کے لیے پی ایچ ایف نے کارپوریٹ گورننس، مارکیٹنگ اور وسائل کی فراہمی کو ہاکی کے تکنیکی امور سے الگ کردیا ہے۔

نئے مقرر کردہ ارکان میں کیپٹن فرخ عتیق (ہیومن ریسورس اور فنانس)، شکیل شاہ (محکمانہ ہم آہنگی اور آؤٹ ریچ)، عامر ابراہیم (کارپوریٹ اور مارکیٹنگ سپورٹ)، غلام علی ملاح (سکول و کالج سطح پر کھیلوں کی ترقی)، اور بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) اکمل عزیز (سروسز اور ادارہ جاتی ہم آہنگی) شامل ہیں۔ تمام ارکان اعزازی بنیادوں پر خدمات انجام دیں گے۔

پی ایچ ایف کے ترجمان نے کہاکہ یہ عبوری اقدامات ہاکی میں واضح سمت فراہم کرنے اور کھیل کو گراس روٹ سطح تک مضبوط کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی کا کوئی مختصر راستہ نہیں، لیکن واضح سمت اور محنت جلد نتائج لائے گی۔

یہ اقدامات شفافیت اور پیشہ ورانہ میرٹ کو فروغ دینے کی کوشش ہیں تاکہ پاکستان ہاکی عالمی سطح پر واپسی کے لیے ضروری تکنیکی اور کارپوریٹ مہارت حاصل کر سکے۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی کی ہاکی کھلاڑیوں سے ملاقات، مکمل تعاون اور فوری اقدامات کا اعلان

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ نئی کمیٹی کے قیام سے کھیل میں مثبت تبدیلی آئے گی اور پاکستان ہاکی کا کھویا ہوا وقار بحال ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان