سینیئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے، جس پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، 2003 میں عراق پر حملے کے وقت اتنی بڑی فوج کو امریکا نے خطے میں بھیجا تھا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہاکہ چین جس بورڈ آف پیس سے دور رہا ہم وہاں چلے گئے، اور اب خبر آئی ہے کہ یہ روز ویلٹ ہوٹل کا بھی سودا کر آئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ قوم کو بتایا جائے روز ویلٹ ہوٹل کو کن شرائط پر فروخت کیا گیا ہے، اس ہائبرڈ نظام کا ایسے چلنا ملک کی بنیادوں کے خلاف ہے۔














