سپریم کورٹ: دوہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت ضعیف العمری کی وجہ سے عمر قید میں تبدیل

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے دوہرے قتل کے مقدمے میں مجرم محمد ممتاز کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ عدالتِ عظمیٰ نے 76 سالہ مجرم کے ضعیف العمر ہونے کی بنیاد پر سزا میں رعایت دی۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ قتل کا واقعہ کسی پہلے سے طے شدہ منصوبے کا نتیجہ نہیں تھا۔ عدالتی آبزرویشن کے مطابق خونی تصادم کا آغاز گلی سے مویشی گزارنے کے معمولی تنازع پر ہوا، جبکہ مجرم کی اہلیہ اور مقتولہ کے درمیان ہاتھا پائی نے جھگڑے کو شدت اختیار کرنے پر مجبور کیا۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: سزائے موت اور عمر قید کے مقدمات آئندہ 45 دنوں میں نمٹانے کا ہدف مقرر

عدالت کے مطابق استغاثہ کا دعویٰ تھا کہ ملزم نے بھینس چوری کے مقدمے کی رنجش میں قتل کا ارتکاب کیا، تاہم استغاثہ اس مبینہ دشمنی کا کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہ کر سکا۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی قرار دیا کہ جائے وقوعہ سے خالی خول برآمد نہ ہونے کی وجہ سے آلہ قتل کی برآمدگی غیر اہم ہو جاتی ہے۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ مارچ 2015 میں سرگودھا کے علاقے ڈیرہ سودھی مری میں پیش آیا تھا، جہاں ملزم کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: بیوی کے قتل میں نامزد ملزم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

ٹرائل کورٹ نے 2019 میں ملزم کو دو بار سزائے موت سنائی تھی، جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے نومبر 2024 میں سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا تھا، جسے اب سپریم کورٹ نے عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟