کوٹ لکھپت جیل سے تحریک انصاف رہنماؤں کا اہم بیان اور مطالبہ

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے کوٹ لکھپت جیل سے میڈیا کے لیے اہم مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور فلسطین کے مسئلے پر فوری کثیر الجماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بیان سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر کے ذریعے جاری کیا۔

مزید پڑھیں: مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہے، کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا خط سامنے آگیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام اور فلسطین کے مسئلے پر فوری کثیر الجماعتی کانفرنس منعقد ہونی چاہیے کیونکہ خطے میں 2 ریاستی حل اور انصاف کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں۔ رہنماؤں نے زور دیا کہ تمام فریقین فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے اعلان کردہ جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 6 سو سے زائد اموات ہو چکی ہیں، جو انتہائی تشویشناک ہیں۔ بیان میں سوال اٹھایا گیا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے 4 مستقل اراکین بورڈ آف پیس کا حصہ بننے کے لیے کیوں تیار نہیں، اور کیا یہ انصاف ہے کہ اسرائیل کو رکنیت دی جائے جبکہ فلسطینیوں کو اس سے باہر رکھا جائے۔

رہنماؤں نے خبردار کیا کہ تہران کا 10 دنوں میں واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنے میں ناکام ہونا خطے کو جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے، جبکہ ایران میں عدم استحکام کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

بیان میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزیوں نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھایا ہے۔ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پارلیمنٹ میں فلسطینی مسئلے اور خطے کی صورتحال پر کوئی بامعنی بحث نہیں ہوئی۔

آخر میں مطالبہ کیا گیا کہ غزہ اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام کے لیے قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی خاطر فوری طور پر کثیر الجماعتی کانفرنس بلائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟