مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہے، کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا خط سامنے آگیا

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے موجودہ مسائل سے نکلنے کا واحد حل مذاکرات کو قرار دیا ہے۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے وکیل کے ذریعے ایک کھلا خط لکھا ہے، جس میں مذاکرات سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے ساتھ خفیہ مذاکرات اور کوٹ لکھپت جیل، طارق جہانگیری نااہل، وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

پی ٹی آئی کے سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمودالرشید نے خط لکھا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سال 8 ماہ سے پاکستان شدید بحرانوں کا شکار ہے، ایسی صورت حال میں ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کا سوچے اور پُرامن ذرائع سے مقاصد حاصل کرے۔

خط کے متن میں درج ہے کہ ہم کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سمجھتے ہیں کہ ہر سطح پر گفت و شنید ہی مسائل کا واحد حل ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گفت و شنید ہی بالعموم پاکستان اور بالخصوص تحریک انصاف کو بحران سے نکال سکتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک تحفظ آئین کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ قومی جماعتوں کی مشاورت سے حل نکالیں، وسیع تر مشاورت درحقیقت مذاکرات کا دروازہ ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ محمود اچکزئی اور علامہ راجا ناصر سے توقع کرتے ہیں کہ وہ قوم کی رہنمائی کریں گے۔

مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت تک کا سفر، پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے کیا نئی حکمت عملی اپنا رہی ہے؟

واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما اس سے قبل بھی مذاکرات کی حمایت کر چکے ہیں، تاہم بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ہمیشہ سیاستدانوں سے بات چیت سے انکار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ، اسرائیلی فضائی حملے میں فری لانسر سمیت 3 صحافی جاں بحق

قدرتی تنوع اور ثقافتی ورثے کے ساتھ جازان شہر سعودی عرب کا اہم سیاحتی مرکز

ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں: یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کردیا

ٹی20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کے واضح جواب کے باوجود بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے مؤقف پر قائم

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے حماد اظہر کو نوسر باز قرار دے دیا، مگر کیوں؟

ویڈیو

عمران خان قصہ پارینہ، سارے دروازے بند ہوگئے

5 جی اور پے پال کا انتظار ختم: وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے موبائل ٹیکسز میں کمی کی بھی خوشخبری سنادی

پشاور کی مارکیٹ جو بسنت کو رنگین بناتی ہے

کالم / تجزیہ

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں

’میرے پاس کالا کوٹ نہیں تھا‘