معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود کی رمضان کی نشریات نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ان کی ٹرانسمیشن میں ایک 60 سالہ شخص کی روزہ کشائی ہوئی۔
ٹرانسمیشن میں ایک 6 سالہ بچی کے ساتھ ان کے دادا کی بھی روزہ کشائی کی گئی جس پر میزبان جویریہ نے پوچھا کہ ’یہ مجھے بہت عجیب لگا کہ بچی نے 6 سال کی عمر میں روزہ رکھا لیکن آپ نے 60 سال کی عمر میں پہلا روزہ کیوں رکھا؟‘
View this post on Instagram
اس شخص نے جواب دیا کہ بچپن میں سخت غربت تھی کبھی کھانے کو ملتا اور کبھی نہیں۔ جب حالات بہتر ہوئے تو کھانے کی ہوس برداشت سے باہر تھی۔ میں شدید بھوک محسوس کرتا تھا۔ میں سحری کرتا تھا لیکن صبح اٹھنے پر دوبارہ بھوک لگتی تو روزہ نہیں رکھ پاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پوتی نے کہا کہ رمضان آ رہا ہے اور آپ کو روزہ رکھنا چاہیے تو انہوں نے کہا ٹھیک ہے آپ کہہ رہی ہیں تو کوشش کروں گا۔ آج ہم دونوں نے ساتھ روزہ رکھا اور آئندہ بھی کوشش کروں گا کہ روزے رکھوں۔
صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ کسی نے کہا کہ یہ کیا ڈرامہ ہے تو کوئی جویریہ سعود کے کانٹینٹ کو تنقید کا نشانہ بناتا نظر آیا۔ جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں سب کچھ پہلے سے فکس لگتا ہے۔












