میکسیکو میں 2026 ورلڈ کپ میچز خطرے میں پڑگئے

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میکسیکو میں منشیات فروش کارٹیلز کے بڑھتے ہوئے تشدد کے باعث فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچز کے انعقاد پر خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ یہ عالمی ٹورنامنٹ جون 2026 میں امریکا، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر منعقد کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق میکسیکو میں حالیہ دنوں خطرناک کارٹیل رہنما نیمیسو ‘ایل مینچو’ اوسیگورا سروانتیس کی ہلاکت کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات شروع ہو گئے ہیں۔ مذکورہ کارٹیل لیڈر جالیسکو نیو جنریشن کارٹیل کا سربراہ تھا، جو میکسیکو کے طاقتور ترین منشیات نیٹ ورکس میں شمار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026: فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں 50 فیصد اضافہ، کتنے ملین ڈالر ملیں گے؟

میکسیکو کو ورلڈ کپ کے دوران 13 میچز کی میزبانی کرنی ہے، جن میں افتتاحی میچ بھی شامل ہے جو 11 جون 2026 کو میکسیکو سٹی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ میچز گواڈالاجارا اور مونتری میں بھی منعقد ہوں گے۔

کارٹیل رہنما کی ہلاکت کے بعد جالیسکو، گوریرو اور میچوکان سمیت کئی ریاستوں میں دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے سیکیورٹی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر گلوبل افیئرز کینیڈا نے اپنے شہریوں کو میکسیکو کے متعدد علاقوں کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں سے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی مشکل میں پڑ گئی

ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے اور بعض علاقوں میں محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق کچھ سیاح تشدد کے باعث متاثرہ علاقوں میں پھنس گئے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر سیکیورٹی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو میکسیکو میں ورلڈ کپ کے شیڈول اور انتظامات متاثر ہو سکتے ہیں، جس سے عالمی سطح پر اس بڑے اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟