بنگلہ دیش حکومت نے 9 سیکریٹریز کی کنٹریکٹ تقرریاں منسوخ کردیں

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے مختلف وزارتوں اور سرکاری اداروں میں کنٹریکٹ پر تعینات 9 اعلیٰ افسران کی تقرریوں کی باقی مدت منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے وزارتِ عوامی انتظامیہ بنگلہ دیش کی جانب سے پیر کی رات باضابطہ طور پر 9 الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل کا آغاز، فوج اور سول بیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ افسران کی کنٹریکٹ مدت کا بقیہ حصہ حکومت کے ساتھ طے شدہ معاہدے کی شرائط کے تحت ختم کیا گیا ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے اس فیصلے کی کوئی تفصیلی وجہ بیان نہیں کی گئی۔

جن افسران کی کنٹریکٹ تقرریاں منسوخ کی گئی ہیں ان میں سیکریٹری ہیلتھ سروسز ڈویژن سید الرحمٰن، سیکریٹری انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ڈویژن شیش حیدر چوہدری، ڈائریکٹر جنرل نیشنل اکیڈمی فار پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ صدیق زبیر، سینئر سیکریٹری لینڈ اپیل ڈویژن محمد یوسف، سینئر سیکریٹری وزارتِ خواتین و اطفال ممتاز احمد، پلاننگ کمیشن کے رکن مخلس الرحمٰن اور ایم اے اکمل حسین آزاد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی نئی حکومت کا صحافتی آزادی کے تحفظ کا عزم

اس کے علاوہ ورلڈ بینک میں متبادل ایگزیکٹو ڈائریکٹر بیگم شریفا خان اور پلاننگ کمیشن کی رکن ڈاکٹر قیوم آرا بیگم بھی اس فیصلے سے متاثر ہونے والے افسران میں شامل ہیں۔

حکومتی حلقوں کے مطابق یہ اقدام انتظامی سطح پر نئی پالیسیوں اور ترجیحات کے تحت کیا گیا ہے، تاہم مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان