انسداد دہشتگردی عدالت: 9 اور 10 مئی واقعات کیس میں 310 ملزمان کی ضمانت منظور

بدھ 31 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیسز میں گرفتار 310 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے۔

رہائی پانے والوں میں پی ٹی آئی کے درجنوں ورکرز سمیت سابق ایم پی اے ارباب جہانداد بھی شامل ہیں۔ ایف آئی آر نمبر 221 میں51 ملزمان نامزد تھے جن کی ضمانتیں منظور ہوئیں۔ علاوہ ازی ایف آئی آر نمبر 222 میں 34 ملزمان، ایف آئی نمبر 433 میں 77 ، ایف آئی نمبر 614 میں 88، ایف آئی آر نمبر 787 میں 48 اور ایف آئی نمبر 100 میں 12 ملزمان ضمانت پر رہا ہوئے۔

ملزمان کو تھانہ فقیر اباد، شرقی ،حیات آباد، خان رازق شہید اور لنڈی کوتل کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر ریڈیو پاکستان اور الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر سمیت سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں نے مذکورہ ملزمان کو ناکافی شواہد کے بنا پر رہا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp