یروشلم: مغربی کنارے کی یہودی بستی میں پہلی بار امریکی پاسپورٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا پہلی بار مغربی کنارے کی ایک یہودی بستی میں براہِ راست پاسپورٹ خدمات فراہم کرے گا۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق قونصلر افسران 27 فروری کو بیت الحم کے جنوب میں واقع بستی عفرات میں معمول کی پاسپورٹ سروس دیں گے، جسے مقبوضہ علاقے میں آباد امریکی شہریوں تک رسائی کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایپل کا میک مِنی کی پیداوار ایشیا سے امریکا منتقل کرنے کا فیصلہ

سفارتخانے نے بتایا کہ آئندہ اسی نوعیت کی خدمات رام اللہ، بیت الحم کے قریب واقع بستی بیت العلت اور اسرائیلی شہر حائفہ میں بھی فراہم کی جائیں گی۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت نے حالیہ دنوں مغربی کنارے میں آبادکاری سے متعلق اقدامات کی منظوری دی ہے، جس پر فلسطینی قیادت نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے ’عملی انضمام‘ سے تعبیر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اپنی سرزمین کی کسی بھی خلاف ورزی کو قبول نہیں کریں گے، ایران کا امریکا کو واضح پیغام

اندازوں کے مطابق مغربی کنارے میں دسیوں ہزار دوہری شہریت رکھنے والے امریکی اسرائیلی شہری مقیم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران جنگ میں فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ، تہران کا مذاکرات سے انکار

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد امریکا کا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

مسجد نبوی میں خودکار چھتریاں زائرین کے لیے آرام دہ ماحول فراہم کرنے لگیں

خلیجی ممالک میں کتنے پاکستانی مقیم ہیں اور کتنا زرمبادلہ بھیجتے ہیں؟

ویڈیو

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

عام موٹرسائیکل کو ای بائیک بنانے میں کتنے پیسے لگتے ہیں؟

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے