پاکستان شوبز انڈسٹری میں حالیہ دنوں سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کے درمیان ہونے والی گفتگو نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی تاہم دونوں فنکاروں نے معاملے کو خوش اسلوبی سے نمٹا کر معاملہ ختم کر دیا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کو مشورہ دیا کہ اب انہیں اپنی عمر کی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ اس پر میزبان نے پوچھا کہ چھوٹی لڑکیوں کے ساتھ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا نہیں اپنی عمر کی عورتوں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کی باڈی شیمنگ پر انعام، فہد مصطفیٰ کے پروگرام کی پرانی ویڈیو وائرل
اس بیان کے بعد فہد مصطفیٰ نے اپنے پروگرام میں ردِعمل دیتے ہوئے کہا، ’یہ عتیقہ آپا کے ساتھ کیا مسئلہ ہے بھائی؟ آپ اور میں ان کے ساتھ ہی ہیرو آئیں تو ہی وہ خوش ہوں گی؟ مطلب ہم کیا کریں، یہ تو حد ہی ہوگئی ہے۔ عتیقہ آپا اب آپ ہی رہ گئی ہیں ہماری ہیروئن بس، اب انشاءاللہ آپ کے ساتھ ہی آئیں گے، آپ ذرا دو چار اور اچھی سرجریاں کرائیں‘۔
atiqa is actually spot on, these men are always getting casted next to women so much younger (example humayun with sajal, fahad with hania) and then acting like oh dare you call us out 🥴pic.twitter.com/6xH5o76lph
— fatima (@pakidilemma) February 24, 2026
فہد مصطفیٰ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آئیں جس کے بعد عتیقہ اوڈھو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وضاحتی بیان جاری کیا۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ اس معاملے کو مزید نہ بڑھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فہد ایک باصلاحیت اور محنتی پروفیشنل ہیں اور انہوں نے جذبات میں آکر ردعمل دیا۔
عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ عوامی شخصیات کی ہلکی پھلکی گفتگو کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اس لیے بہتر ہے کہ اس معاملے کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کی کسی بات سے فہد مصطفیٰ یا کسی اور کو غیر ارادی طور پر دکھ پہنچا ہو تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔
View this post on Instagram
بعد ازاں فہد مصطفیٰ نے بھی اپنے پروگرام میں معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’عتیقہ آپا آپ ہماری بڑی ہیں، ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ آپ پاکستان کی سب سے حسین عورت ہیں، اس میں کوئی شک نہیں۔ آپ کے سامنے ہم پانی ہی بھرتے ہیں۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ میں آپ سے معافی مانگتا ہوں‘۔
fahad finally apologised to atiqa odho 😭 pic.twitter.com/ixcSwhjtdp
— fatima (@memuffin14) February 24, 2026












