غیر ملکی کمپنیوں کے انخلا کے دعوے بے بنیاد، نئی رجسٹریشنز سے سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار، ایس ای سی پی

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے بڑے پیمانے پر غیر ملکی کمپنیوں کے پاکستان چھوڑنے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ 2022 سے 2025 کے دوران صرف 19 غیر ملکی کمپنیوں نے کام بند کیا، جبکہ اسی مدت میں 79 نئی غیر ملکی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

مزید پڑھیں: چیئرمین ایس ای سی پی کی نائب وزیراعظم سے ملاقات، مالیاتی منڈیوں کے فروغ پر تبادلۂ خیال

ایس ای سی پی کے مطابق ’125 کمپنیوں کے انخلا‘ کا حوالہ دراصل 1977 سے اب تک کی مجموعی بندشوں پر مبنی ہے، نہ کہ گزشتہ 3 برسوں پر۔

ادارے نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 82 مقامی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، جس میں چین، امریکا، برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا، ترکی، جنوبی کوریا اور اسپین سمیت مختلف ممالک شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر کبیر احمد سدھو چیئرمین ایس ای سی پی مقرر، نوٹیفکیشن جاری

فروری 2026 تک ایس ای سی پی کے ساتھ 1,157 غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، جو پاکستان کے کارپوریٹ شعبے میں بین الاقوامی موجودگی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین آبائی شہر مشہد میں ہوگی

سوشل میڈیاپر روزانہ ریپ کی دھمکیاں ملتی ہیں، بھارتی اداکارہ عائشہ خان کا انکشاف

ایران حملے سے قبل مودی کا دورہ اسرائیل، عالمی میڈیا اور اپوزیشن کی شدید تنقید

رمضان میں اسلام آباد کی فول پروف سیکیورٹی، آئی جی کی خصوصی ہدایات

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے