بنگلہ دیش بینک کے نئے گورنر مستقر رحمان نے عہدہ سنبھال لیا

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محمد مستقر رحمان نے جمعرات کی صبح باضابطہ طور پر بنگلہ دیش بینک کے نئے گورنر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

وہ تقریباً ساڑھے 10 بجے مرکزی بینک کے ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں ڈپٹی گورنرز اور گورنر آفس کے اعلیٰ حکام نے انہیں گلدستے پیش کرکے استقبال کیا۔

حکومت نے ایک روز قبل مستقر رحمان کو 4 سالہ مدت کے لیے گورنر مقرر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش بینک کے گورنر احسن ایچ منصور عہدے سے ہٹا دیے گئے

وہ ڈاکٹر احسن ایچ منصور کی جگہ تعینات کیے گئے ہیں جن کی بقیہ مدتِ ملازمت مرکزی بینک کے ملازمین کے احتجاجی مظاہروں کے سلسلے کے دوران منسوخ کر دی گئی۔

ڈاکٹر منصور کو 13 اگست 2024 کو گورنر مقرر کیا گیا تھا، تاہم حالیہ پیش رفت کے بعد ان کی تقرری ختم کر دی گئی۔

روایتی طریقۂ کار سے ہٹ کر مستقر رحمان ملک کے پہلے کاروباری شخصیت ہیں جو مرکزی بینک کی قیادت سنبھال رہے ہیں۔

اس سے قبل گورنرز کا تقرر عموماً ماہرینِ معاشیات یا سینیئر سول سرونٹس میں سے کیا جاتا تھا۔ رحمٰن ہیرا سوئیٹرز لمیٹڈ کے مالک ہیں۔

وہ اس سے قبل بنگلہ دیش گارمنٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی اس اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں جو بنگلہ دیش بینک سے متعلق امور دیکھتی تھی۔

وہ مختلف تجارتی تنظیموں سے بھی وابستہ رہے ہیں، جن میں رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز، ٹریول ایجنٹس اور ڈھاکہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے محمد علی حسین فقیـر کو نیا انسپکٹر جنرل پولیس مقرر کردیا

اس کے علاوہ وہ چٹاکانگ اسٹاک ایکسچینج میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

دستیاب معلومات کے مطابق رحمٰن کی ملکیتی برآمدی کمپنی میوچل ٹرسٹ بینک سے قرض لینے والی کمپنیوں میں شامل ہے۔

گزشتہ سال اپریل میں کمپنی نے بنگلہ دیش بینک کی خصوصی سہولت کے تحت تقریباً 8.902 ارب ٹکا کے قرض کی ری شیڈولنگ کی درخواست دی تھی۔

مرکزی بینک نے 10 سالہ نظرثانی شدہ ادائیگی منصوبے کی منظوری دی جس میں ایک سال کی رعایتی مدت بھی شامل تھی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش حکومت نے 9 سیکریٹریز کی کنٹریکٹ تقرریاں منسوخ کردیں

اس وقت کمپنی کے ذمے بقایا قرض کا حجم تقریباً 8.6 ارب ٹکا بتایا جاتا ہے۔

فائنانشل انسٹی ٹیوشنز ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ محمد مستقررحمان کو عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے 4 سال کے لیے گورنر مقرر کیا گیا ہے،

تاہم انہیں دیگر اداروں اور تنظیموں کے ساتھ تمام پیشہ ورانہ وابستگیاں ترک کرنا ہوں گی۔

اسی حکم نامے میں ڈاکٹر احسن ایچ منصور کی باقی مدت منسوخ کرنے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان