زیک گولڈ اسمتھ کا برطانیہ سے پاکستان پر عمران خان کے علاج کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے سابق سالے زیک گولڈ اسمتھ نے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں عمران خان کے جیل میں حالات کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یقینی بنائے کہ خان کو انسانی حقوق اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید پڑھیں: وی ایکسکلوسیو: 9 مئی سزا: فوکس فیض، عمران گٹھ جوڑ پر ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

گولڈاسمتھ نے کہا کہ خان کو وکیل، اہل خانہ بشمول 2 بیٹوں اور ڈاکٹروں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اور وہ زیادہ تر وقت قید میں تنہائی میں گزار رہے ہیں، جس سے ان کی صحت تیزی سے بگڑ رہی ہے۔

انہوں نے برطانیہ کی پاکستان کو دی جانے والی امداد پر بھی نظر ثانی کا عندیہ دیا اور کہا کہ پاکستان کو کمیونین چارٹر کے مطابق عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیے واضح عزم دکھانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: حکومت عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے پر راضی، ڈیڈلاک کیوں ہوا؟

یاد رہے کہ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کے کرپشن کیس کی سزا بھگت رہے ہیں اور 9 مئی 2023 کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق انسداد دہشتگردی کے مقدمات کا بھی سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟