حکومت عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے پر راضی، ڈیڈلاک کیوں ہوا؟

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے پر آمادہ ہو گئی تھی اور اس حوالے سے عملی انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے تھے، تاہم ڈاکٹروں کے نام پر اختلاف کے باعث پیش رفت رک گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پمز اسپتال میں تمام سہولتیں موجود، عمران خان کے علاج سے متعلق پروپیگنڈا مسترد کردیا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی خواہش تھی کہ عمران خان کو کم از کم 10 روز کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے، جبکہ حکومت مکمل علاج تک انہیں اسپتال میں رکھنے پر تیار تھی۔ البتہ حکومتی مؤقف تھا کہ علاج کی تفصیلات عام نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی کارکنوں کو اسپتال آنے کی اجازت ہوگی۔

پی ٹی آئی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب منتقلی کے تمام انتظامات مکمل تھے، حتیٰ کہ عمران خان اور پارٹی قیادت کے لیے گاڑیاں بھی تیار کرلی گئی تھیں۔

اہلِخانہ اور حکومت میں ناموں پر اختلاف

عمران خان کی بہنوں سے رابطہ کر کے اہلِخانہ میں سے ایک نمائندہ نامزد کرنے کو کہا گیا۔ بہنوں نے ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر عظمیٰ کے نام تجویز کیے، لیکن حکومت نے انہیں قبول نہیں کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر برکی کا نام پیش کیا گیا، جسے بھی مسترد کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اینٹی وی ای جی ایف کا دوسرا انجیکشن بھی لگا دیا گیا، پمز نے تصدیق کردی

بتایا گیا ہے کہ اس صورتِ حال پر عمران خان کی بہنوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ بعد میں حکومت نے قاسم زمان کا نام تجویز کیا، جس پر اہلِخانہ اور قاسم زمان کی جانب سے تحفظات سامنے آئے۔

ذرائع کے مطابق جب کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہو سکا تو اتوار کی شب حکومت نے آگاہ کیا کہ اسپتال منتقلی کا عمل فی الحال ممکن نہیں۔

پمز میں ملاقات

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ڈاکٹروں سے ملاقات بھی کی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ملاقات کی تفصیلات میڈیا پر جاری نہیں کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’میری وفاداری عہدے سے نہیں پاکستان سے ہے‘، قومی ہاکی ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر عماد بٹ کا ردعمل

پاکستان کا کرکٹ ورلڈ کپ پلان: میچز کا کامیاب اختتام کرنے کے لیے کن بیٹرز کو تیار کیا جا رہا ہے؟

2027 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے نیشنل چیمپیئنز کپ اہم ثابت ہوگا، مائیک ہیسن

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

الیکشن پر ڈاکا ڈالا تو سمجھ لو وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، بلاول بھٹو زرداری

ویڈیو

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین