پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے الہٰ آباد میں ایک 21/22 سالہ لڑکی کی خودکشی کے واقعے سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
واقعہ 14 فروری کو پیش آیا جبکہ اس سلسلے میں 28 فروری کو تھانہ الہٰ آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق متوفیہ ایف ایس سی کی طالبہ تھی اور اپنے ایک ہمسائے و ہم جماعت کے ساتھ مبینہ تعلقات رکھتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسکولوں میں بڑھتی ہوئی خودکشیاں: قصور کس کا؟
لڑکی کے اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ مذکورہ لڑکا اسے ویڈیوز دکھا کر بلیک میل کرتے ہوئے رقم کا مطالبہ کرتا رہا۔
دباؤ اور خوف کے عالم میں طالبہ نے اپنے سونے کی بالیاں تک دیدیں، جنہیں فروخت کر کے لڑکے نے موبائل فون خریدا اور رقم خرچ کرتا رہا۔
تاہم جب پیسے ختم ہوئے تو مزید مطالبات شروع ہوگئے۔
نہ آسمان گرا، نہ زمین پھٹی ،،، مگر قصور الہٰ آباد میں ایک گھر اُجڑ گیا۔
قصور کے علاقے الہٰ آباد میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ معاشرے کے کئی تلخ پہلوؤں کو بے نقاب کر گیا۔ ایف ایس سی کی ایک طالبہ اپنے ہم جماعت کے قریب آئی اور دونوں کے درمیان تعلق قائم ہوگیا۔ ملاقاتوں کے دوران… pic.twitter.com/URheGc3Zbb
— Shehroz Azhar (@shehrozazhar1) February 26, 2026
معاملہ جب لڑکی کے اہلِ خانہ تک پہنچا تو انہوں نے عزت و آبرو بچانے کی خاطر لڑکے کے گھر جا کر رشتہ لینے کی درخواست کی، مگر لڑکے کے والد نے انکار کر دیا، اس کے باوجود مبینہ بلیک میلنگ کا سلسلہ رکا نہیں اور مزید رقم کے مطالبات جاری رہے۔
اہل خانہ کے مطابق خودکشی کے اس افسوس ناک واقعہ سے قبل ویڈیو کال کے دوران دونوں کے درمیان گفتگو ہوئی، جس کے بعد لڑکی نے دوپٹے سے پھندہ بناکر اپنی جان لے لی۔
مزید پڑھیں: مبینہ زیادتی کے ملزم پولیس سپاہی کے حق میں فیصلہ آنے پر خاتون نے خود کو آگ لگا دی
اہلِ خانہ کے مطابق جب لڑکی کی بہن کمرے میں داخل ہوئی تو وہ یہ منظر دیکھ کر سکتے میں آ گئی، جبکہ موبائل فون بھی آن حالت میں موجود تھا، گھر والوں نے شواہد محفوظ کر کے متعلقہ اداروں کو فراہم کر دیے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ قصور کے تھانہ الہٰ آباد میں درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی کو مبینہ طور پر ملزم کی جانب سے بلیک میل کیا جا رہا تھا، درخواست گزار کے مطابق ملزم نے لڑکی کے ساتھ تعلقات کے دوران مبینہ طور پر ویڈیوز بنا کر اسے ہراساں کیا اور دباؤ ڈالتا رہا۔
Dear Citizen,
This matter has been resolved.
A girl aged about 21/22 years, resident of Ellahabad, Kasur, committed suicide allegedly due to blackmailing and a relationship with her neighbour.
In this regard, a FIR has been registered at Police Station Ellahabad. The accused has…— Chief Minister’s Complaint Cell (@CMComplaintCell) February 26, 2026
واقعہ 14 فروری کی رات پیش آیا، جبکہ مقدمہ 17 فروری کو درج کیا گیا، پولیس نے نامزد ملزم کو گرفتار کر کے اس کا موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فورینزک رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ متوفیہ کے ڈی این اے نمونے بھی مزید تحقیقات کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: امتحان میں ناکامی پر طالبعلم کی دریا میں چھلانگ، بھائی کو بچانے کی کوشش میں فوجی جوان شہید
حکومتِ پنجاب کے مطابق خودکشی کے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، فورینزک رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب یہ واقعہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل بلیک میلنگ جیسے جرائم کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی سوالات اٹھا رہا ہے، اس ضمن میں ماہرین کے مطابق نوجوانوں کو آن لائن تحفظ اور قانونی آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔














