تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کے فوری علاج اور رہائی کا مطالبہ، سیاسی و معاشی صورتحال پر شدید تحفظات

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

اسلام آباد میں قومی اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کر کے فوری علاج کی سہولت فراہم کرنے، ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے اور اہل خانہ و وکلا سے ملاقاتوں پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں ملکی سلامتی، دہشتگردی، افغانستان سے کشیدگی، معاشی بحران اور خطے کی بدلتی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان اور فیملی کی عمران خان سے محبت اپنی جگہ، مگر پارٹی قیادت بھی عمران خان کے لیے ہر جگہ کھڑی ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر افطار کے موقع پر منعقدہ تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان کو غیر قانونی طور پر قید رکھا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کو طبی معائنے کی اجازت دی جائے جبکہ طبی رپورٹس اہل خانہ کے ساتھ شیئر کی جائیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صحت سے متعلق معلومات کو خفیہ رکھنا تشویش کا باعث ہے اور اس طرز عمل سے سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر سیاسی اسیران شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور علی وزیر  کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

قومی سلامتی اور دہشت گردی پر تشویش

ٹی ٹی اے پی قیادت نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ ملا کر جامع قومی حکمت عملی مرتب کی جائے۔ افغانستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور بامعنی مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک ترقی کی راہ پر گامزن، تحریک تحفظ آئین کے نام پر جمع لوگ تانگے کی سواریاں ہیں، عطااللہ تارڑ کی تنقید

اپوزیشن رہنماؤں نے ایران کے خلاف ممکنہ امریکی کارروائی کی خبروں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے فعال سفارتی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں جنگ کے بادل پاکستان کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

معاشی بحران اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید

اجلاس میں معاشی صورتحال پر سخت تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ غربت میں اضافہ اور بے روزگاری بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ حکومت کے معاشی دعوؤں کے برعکس سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے اور بڑی کمپنیوں کا انخلا تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فارم 47 کی مسلط حکومت نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، تحریک تحفظ آئین پاکستان

رہنماؤں نے کہا کہ وہ ماہرین کی مدد سے متبادل بجٹ اور پالیسی تجاویز پیش کریں گے تاکہ ملک کو درپیش معاشی اور آئینی بحرانوں کا حل نکالا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملے، افغان ترجمان نے تصدیق کردی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی

پاک افغان سرحدی جھڑپیں: دشمن کی شکست مقدر ہے، افواج فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، خواجہ آصف

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان