ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار فتح، سیمی فائنل کی راہ ہموار

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقہ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کی راہ ہموار کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کے سیمی فائنل کے امکانات معدوم، سری لنکا میچ نہ جیت سکا، نیوزی لینڈ سے 61 رنز سے شکست

اس کامیابی کے بعد گروپ کی صورتحال مزید دلچسپ ہوگئی ہے اور بھارت کے لیے بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

احمد آباد میں کھیلے گئے گروپ اے کے اس اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

2 مرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز اسکور کیے۔ جیسن ہولڈر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ روماریو شیفرڈ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی اینگیڈی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کگیسو رباڈا اور کوربن بوش نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیے: ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہزیمت آمیز شکست

177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوور کی پہلی گیند پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

کپتان ایڈن مارکرم 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ کوئنٹن ڈی کوک نے 47 رنز بنائے جبکہ ریان ریکلٹن 45 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 107 رنز سے شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز سے ہرایا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ: بارش نے پاکستان نیوزی لینڈ میچ دھو ڈالا، سیمی فائنل کی دوڑ دلچسپ ہوگئی

گروپ کی موجودہ صورتحال کے مطابق ویسٹ انڈیز 2 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ جنوبی افریقہ بھی 2 پوائنٹس رکھتا ہے تاہم کم نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟