ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کے سیمی فائنل کے امکانات معدوم، سری لنکا میچ نہ جیت سکا، نیوزی لینڈ سے 61 رنز سے شکست

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 61 رنز سے ہرادیا جس کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ تقریباً بند ہوچکا ہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے اس مقابلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن سری لنکن بیٹنگ لائن ابتدا سے ہی مشکل کا شکار رہی اور ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں محض 107 رنز بناسکی جبکہ اس کی 8 کھلاڑی پویلین واپس پہنچے۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے اس مقابلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا اور پھر کیوی بولرز نے سری لنکن بیٹنگ لائن کو مشکل میں بھی ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کی فارم پر کڑی تنقید، سابق کھلاڑی کیا کہتے ہیں؟

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا تاہم درمیانی اوورز میں سری لنکن بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 86 رنز پر کیویز کی 6 وکٹیں گرا دی تھیں۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

مشکل صورتحال میں کپتان مچل سینٹنر اور کول میک کونچی نے ذمہ دارانہ اور تیز رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کے درمیان 7ویں وکٹ پر 48 گیندوں پر 84 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی، جس نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

سینٹنر 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ میک کونچی 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ راچن رویندرا نے 32، فن ایلن نے 23 اور گلین فلپس نے 18 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا اور دشمانتھا چمیرا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ دنتھ ویلالاگے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کی بیٹنگ

169 رنز کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ابتدا ہی میں دباؤ کا شکار ہو گئی۔ 9ویں اوور تک 4 کھلاڑی صرف 29 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے تھے جس سے ٹیم مشکلات میں گھِر گئی۔

پاتھم نسانکا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کوشل مینڈس 11، چریتھ اسالانکا 5 اور پوان رتنانائیکے 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح سری لنکا نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 107 رنز بنائے اور اس کو 61 رنز سے ہار کا سامنا ہوا۔

ٹرننگ وکٹ پر ہدف کا تعاقب سری لنکا کے لیے کڑا امتحان ثابت ہوا جس مین وہ ناکام رہا جبکہ اس میچ کا نتیجہ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے راستے بھی تقریباً بند کرگیا۔

مزید پڑھیے: ٹی20 ورلڈ کپ، بغیر کوئی میچ جیتے پاکستانی ٹیم کس طرح سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے؟

یہ میچ نہ صرف سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے لیے بلکہ پاکستان کی ورلڈ کپ مہم کے تناظر میں بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل تھا لیکن سری لنکن ٹیم یہ مقابلہ نہ جیت سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے

ملک بھر میں گرمی کی لہر، کراچی میں گرم و مرطوب بادل، لاہور میں دوبارہ تپش، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

مشکل وقت میں ریاست بچانے کا فیصلہ، تاریخ وزیراعظم شہباز شریف کے کردار کو یاد رکھے گی، عطا تارڑ

آزادکشمیر اسمبلی میں مہاجرین کی نشستیں کیوں ضروری ہیں اور آئین کیا کہتا ہے؟

پیراگوئے میں پہلی بار میٹھے پانی میں حیران کردینے والی نئی نسل کی جیلی فش دریافت

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں