چمن: طور پل میں گیس سلنڈر دھماکا، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 25 زخمی

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بلوچستان کے شہر چمن کے علاقے طور پل میں ایک گھر کے کچن میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے وقت گھر میں لسی تقسیم کی جا رہی تھی اور بڑی تعداد میں بچے اور خواتین موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:مردان میں گیس سلنڈر دھماکا: 6 افراد جاں بحق، 2 بچیاں زخمی

تفصیلات کے مطابق چمن پولیس کا کہنا ہے کہ 20 کلو وزنی گیس سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے باعث گھر کے متعدد کمرے منہدم ہو گئے۔ دھماکے کی شدت سے قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق ملبے سے 5 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ دیگر جاں بحق افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سلنڈر دھماکا

واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دیں، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ تخریبی پہلو کا جائزہ لیا جا سکے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گیس سلنڈر دھماکا معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟