ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کا تعاقب، مزید 10 دہشتگرد ہلاک

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع ژوب میں 24 فروری 2026 کو انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی میں 8بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو کامیابی کے ساتھ ٹھکانے لگانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اس کے اگلے روز ضلعے کو دہشتگردوں سے مزید پاک کرنے کے لیے صفائی آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: گنڈاپور گروپ کے 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن

اس کلینزنگ آپریشن کا مقصد بھارتی پروکسی گروپ  فتنہ الخوارج کے چھپے ہوئے دہشتگردوں کو گرفتار کرنا تھا۔

آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے متعدد راستوں کا تعاقب کیا اور ان کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کی۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 بھارتی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے۔

مزید پڑھیے: بنوں: فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید

آپریشن کے دوران خوارج سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا جو علاقے میں متعدد دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز علاقے میں کسی بھی دیگر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے صفائی کے مزید اقدامات کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ریاست کے سوا کسی کو جہاد کا اختیار نہیں، افغانستان کو فتنۃ الخوارج یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے تحت جاری  کاؤنٹر ٹیررازم مہم کو مکمل عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خطرے کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

سعودی سفیر کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اظہارِ تشویش اور پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

ایئر پنجاب کی پہلی پرواز نومبر تک متوقع ہے، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟