ریاست کے سوا کسی کو جہاد کا اختیار نہیں، افغانستان کو فتنۃ الخوارج یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی اسلامی ریاست میں جہاد کا اعلان یا فتویٰ دینے کا اختیار صرف ریاست کو حاصل ہے، کسی فرد، گروہ یا تنظیم کو یہ حق حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اب فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

یہ بات انہوں نے قومی علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جو 10 دسمبر 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ملک بھر سے تمام مکاتبِ فکر کے علماء، مشائخ اور دینی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ، جنگی تیاریوں کا جائزہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں ملک کو درپیش داخلی و خارجی چیلنجز، دہشت گردی، قومی سلامتی، خطے کی صورتحال، جنگی تیاریوں اور علم و فکر کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے قرآنِ کریم کی آیات اور اشعار کے ذریعے پاکستان کے نظریاتی تشخص اور قومی مؤقف کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اسلامی دنیا میں محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے اور ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کے درمیان گہری مماثلت پائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ریاستوں کا قیام کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر اور ماہِ رمضان کی بابرکت ساعتوں میں ہوا، اور یہی وجہ ہے کہ دونوں کو امتِ مسلمہ میں ایک خاص ذمہ داری سونپی گئی۔

فیلڈ مارشل نے انکشاف کیا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران اللہ کی مدد کو نہ صرف دیکھا بلکہ محسوس بھی کیا، جو حق و صداقت پر قائم رہنے کا ثبوت ہے۔

دہشت گردی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی پشت پناہی سے دہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کی مختلف تنظیموں میں شامل افراد میں سے 70 فیصد افغان شہری ہیں، جو افغانستان سے پاکستان میں بدامنی پھیلا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ افغانستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ فتنہ الخوارج کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے یا پاکستان کے ساتھ، کیونکہ پاکستان مزید دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا۔

آخر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علم، قلم اور فکری ورثے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جن قوموں نے اپنے اسلاف کی علمی میراث کو ترک کیا، وہ زوال کا شکار ہو گئیں۔

انہوں نے علماء و مشائخ پر زور دیا کہ وہ فتنہ، انتہا پسندی اور گمراہی کے خلاف اپنا مؤثر کردار ادا کریں اور قوم کی فکری رہنمائی جاری رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں