’جسے اللہ رکھے۔۔۔‘: گول گپوں میں زہر، گلا گھونٹنا بھی محبوبہ کو راہ سے نہ ہٹاسکا

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع گڑھوا میں ایک 25 سالہ نوجوان نے اپنی 23 سالہ محبوبہ کو قتل کرنے کی 2 علیحدہ طریقے اپنائے لیکن دونوں ہی ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آکر شادی کرنے والی ’انجو‘ بھارت واپس کیوں چلی گئیں؟

پولیس کے مطابق واقعہ اسی علاقے کے قریبی بیریا جنگل میں پیش آیا جہاں ملزم نے پہلے محبوبہ کو گول گپے میں زہر ملا کر کھلایا جس کے بعد وہ قے اور منہ سے خون آنے کی تکلیف محسوس کرنے لگی۔

بعد ازاں ملزم  سکیت کیشاری نے اسے ڈاکٹر کے پاس لے جانے کا بہانہ کر کے موٹر سائیکل پر جنگل کی طرف لے گیا جہاں اس پر حملہ کیا اور گلا دبانے کی کوشش بھی کی جس سے اس کے چہرے کے قریب شدید چوٹیں آئیں اور وہ بے ہوش ہو گئی۔

مزید پڑھیے: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟

خوش قسمتی سے لڑکی ہوش میں آ کر جنگل کے اندر ایک دور دراز جگہ چھپ گئی اور ساری رات خوفزدہ گزاری۔

اگلی صبح وہ گھر واپس پہنچنے میں کامیاب ہوئی اور اپنے خاندان کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کے بیان کی بنیاد پر رامکانڈا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا اور سکیت کیشری کو جلد ہی گرفتار کر کے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔

مزید پڑھیں: محبوبہ کے گھر والوں سے بچنے کی کوشش میں نوجوان بھارتی سرحد عبور کرگیا

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملے، افغان ترجمان نے تصدیق کردی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی

پاک افغان سرحدی جھڑپیں: دشمن کی شکست مقدر ہے، افواج فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، خواجہ آصف

افواج پاکستان ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان