بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بہن بھائی کا رشتہ بے حد منفرد ہوتا ہے۔ ایک ہی گھر، ایک جیسے حالات اور ایک ہی والدین، مگر پھر بھی کبھی کبھار دل میں موازنہ اور مقابلے کا احساس جنم لے لیتا ہے۔ جب ایک بچے کی زیادہ تعریف ہو یا اسے زیادہ کامیاب سمجھا جائے تو دوسرے کے دل میں احساسِ کمتری، دکھ اور کبھی حسد پیدا ہو سکتا ہے، جو فطری تو ہے مگر اگر دل میں جگہ بنا لے تو رشتوں کو کمزور کر دیتا ہے۔ حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں یہی سکھاتی ہے کہ حسد دلوں کو توڑ دیتا ہے، جبکہ درگزر انہیں جوڑ دیتا ہے۔ اکثر بہن بھائیوں کی حسد دراصل نفرت نہیں بلکہ پہچان اور توجہ کی خواہش ہوتی ہے۔ والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ موازنہ کرنے کے بجائے ہر بچے کی انفرادی خوبی کو پہچانیں، کیونکہ انصاف برابری نہیں بلکہ ہر ایک کو اس کی پہچان دینا ہے۔ رمضان دل صاف کرنے کا مہینہ ہے، اپنی قدر پہچانیں، بہن بھائی کو حریف نہیں ساتھی سمجھیں، اور دل میں حسد کے بجائے ان کے لیے دعا کریں، کیونکہ جہاں دعا شروع ہوتی ہے وہاں حسد ختم ہو جاتا ہے۔ اللہ نے آپ کو کسی سے کم نہیں بنایا۔ سکون میں رہیں، خوش رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملے، افغان ترجمان نے تصدیق کردی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی

پاک افغان سرحدی جھڑپیں: دشمن کی شکست مقدر ہے، افواج فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، خواجہ آصف

افواج پاکستان ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

شعیب اختر بمقابلہ محسن نقوی، پنڈی ایکسپریس کا یوٹرن

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان