کراچی میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے گلشنِ اقبال بلاک 3 سے ایک گداگر کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، 100 سے زائد پیشہ ور گداگر حوالات منتقل
پولیس کے مطابق کارروائی معمول کی گشت کے دوران کی گئی، گرفتار شخص مختلف علاقوں میں بھیک مانگتا تھا جن میں گلشنِ معمار، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر اور ناظم آباد شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے رقم کو مختلف مالیت کے نوٹوں کی صورت میں ترتیب دے کر رکھا ہوا تھا، جن میں 10، 50، 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے نوٹ شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں گداگروں کے خلاف قرارداد منظور، منظم گروہوں پر کریک ڈاؤن کا مطالبہ
پولیس کے مطابق گرفتار گداگر کی شناخت اکبر کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولپور سے بتایا جاتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔














