پنجاب: پیپلز پارٹی میں مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں کی شمولیت

بدھ 31 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کی 25 مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔

سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی میں شامل ہونے والے نئے رہنماؤں سے ملاقات کی جن میں مظفرگڑھ، بہاولنگر، بہاولپور ، اوکاڑہ اور میانوالی اضلاع سے تعلق رکھنے والے سیاسی لیڈرز شامل تھے۔

سابق صدر آصف زرداری نے نئے شامل ہونے والوں رہنماوں کو خوش آمدید کہا اور ان کے گلے میں پارٹی پرچم پہنایا۔

اس دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود اور قائمقام صدر پنجاب رانا فاروق سعید بھی موجود تھے۔

پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے نام

پارٹی میں 25 مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شمولیت اختیار کی۔ جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔

سابق ایم این اے قطب فرید کوریجہ، پی۔پی 265سے رئیس اکمل وارن،سردار شمشیر مزاری،پی پی 279سید قاسم علی شمسی،فریحہ بتول، پی پی 278 سے عبد العزیز کلانک، سابق ایم پی اے،رسول بخش جتوئی، پی پی 269، پیر جعفر مزمل شاہ، پی پی 277، سردار اللہ وسایا چنو لغاری، محمد علمدار عباس قریشی، این اے179,ملک عبد الغفار ارائیں، مسز عطا قریشی، یاسر عطا قریشی، پی پی 209 سید جمیل شاہ،سید رشید شاہ، شیخ دلشاد احمد،سید بلال مصطفی، سید تحسین نواز گردیزی، میاں علی حیدر وٹو، میاں سلمان ایوب موھل، میاں امیر حیدر وٹو، ایاز خان، امجد خان نیازی،مذمل۔خان نیازی اور عمر مسعود فاروقی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp